گرین اور اورنج لائن بس سروس کا انتظام سنبھالنے کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے فروری 2025 ء میں گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس کا انتظام سنبھالنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں وفاقی حکومت سے گرین لائن بس سروس کا انتظام سندھ حکومت کو منتقل کرنے کے لیے رسمی کارروائیاں مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز بھی حکومت سندھ کے حوالے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کو منصوبے کے معاہدے میں اصلاحات کے لیے قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبہ جنوری میں حکومت سندھ کو سونپا جانا تھا، سندھ حکومت فروری 2025 میں گرین لائن بس سرو کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایتیں تھیں کہ وفاقی حکومت نے گرین لائن میں مہنگے کانٹریکٹس کیے ہیں، حوالگی کے بعد حکومت سندھ اس پر دوبارہ غور کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لائن بس سروس حکومت سندھ گرین لائن
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔