پاڈ وئیر کی پہلے ہی سال 35 ملین کی آمدنی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)پاڈ وئیر کے نام سے کراچی میں قائم ہونے والی پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی اور ایجاد نے پہلے ہی سال 35 ملین کی آمدنی حاصل کرکے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں، وینچر کیپیٹلسٹ اور ٹیک انٹرپرینیورز کی دلچسپی حاصل کر لی ہے۔ اس ایجاد کا بنیادی مقصد ساؤنڈ پروف میٹنگ پوڈز اور ورک سٹیشن فراہم کرنا ہے۔ پاڈوئیر کمپنی نے شارک ٹینک پاکستان کی 12ویں قسط میں بھی نمایاں پرفارم کیا اور اپنی اہم پراڈکٹ کی نقاب کشائی کی؛ جس کا مقصد جدید کام کی جگہوں کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ تبدیل کرنا ہے۔بڑھتے ہوئے آرڈرز کو پورا کرنے اور اس کے مطابق توسیع کی کوشش میں کمپنی کے فاؤنڈرز نے 10 فیصد ایکویٹی حصص کے بدلے 22 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ کمپنی کی پریزنٹیشن اور شارک ٹینک ایپیسوڈ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔سی ای او محمد ریحان نے آگاہ کیا کہ شارک ٹینک پاکستان میں شرکت کا مقصد ورک اسپیس سلوشنز پر زور دینا ہے؛ جوکہ ڈیزائن، فعالیت اور کم قیمت دفاتر کی خصوصیات کو یکجا کرتے ہیں اور مختلف صنعتوں، شعبوں اور ان کے مختلف حصوں میں آج کے پروفیشنل افراد کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) وزارت میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ بنانے کے لیے چینی کمپنی کو پورٹ قا سم پر جیٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا کہ چینی کمپنی کوشپ یارڈ کے لیے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہازبنانےکی گنجائش ہوگی اور پاکستان جہاز بنانے کی ادائیگی روپوں میں کرےگا۔
جنید چوہدری نے مزید کہا کہ دوسری شپ یارڈ بنانے کےلیے بھی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔