Jasarat News:
2025-11-04@04:55:45 GMT

غزہ میں جنگ بندی فلسطینیوں کی مزاحمت کی فتح ہے‘سراج الحق

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی فلسطینیوں کی مزاحمت کی فتح ہے ،صیہونی فوج حماس کو ختم کرنا چاہتی تھی، بالآخر اسی حماس سے معاہدہ کر کے اسرائیل کو پوری دنیا میں ندامت کا سامنا کرناپڑا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس احمقانہ بیان کی مذمت
کرتے ہیں کہ جس میں انھوں نے کہا کہ فلسطینی غزہ کو خالی کریں اور کسی اور جگہ آباد ہو جائیں، یہ دراصل صہیونیت کا غزہ پر قبضے کا سازشی ایجنڈا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جس قوم نے 15 ماہ امریکا کی سرپرستی میں قابض اسرائیل کا مقابلہ کیا وہ خود اس کو بہتر بنا سکتے ہیں،مسلم حکمران اب غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا۔سراج الحق نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، غزہ میں فلسطینی عوام نے اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہم ان بہادر ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کو بہادر سپوت دیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں46 ہزار سے زاید فلسطینی شہید ہوئے، ایک لاکھ 10 ہزار 265 زخمی ہوئے، ہزاروں بچے اور خواتین بھی اسرائیل کی درندگی کا نشانہ بنے، لیکن ان کے حوصلے بلند رہے ۔فلسطینی عوام کے ساتھ جماعت اسلامی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سراج الحق نے کہا کہ کرتے ہیں

پڑھیں:

پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

لاہور میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے،غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کو دیا جائے: استنبول اجلاس کا اعلامیہ
  • غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے سپرد کیا جائے، استنبول اعلامیہ
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوتو ملک ٹھیک ہوسکتاہے: سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • غزہ میں مسلسل اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بلال عباس قادری
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
  • پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں