برطانیہ کا انتہا پسندی کی تعریف کو وسیع تر کرنے کا مشورہ مسترد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
برطانوی حکومت کے وزرا نے سول سرونٹس کے اس مشورے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انتہا پسندی کی تعریف کو وسیع تر کرنے کو کہا گیا تھا۔
سرکاری ملازمین کا مشورہ تھا کہ انتہا پسند ہندو قوم پرست، ایسے سکھ انتہا پسند جو خالصتان کے نام سےایک آزاد سکھ ریاست کی حمایت کرتے ہوں، انتہائی بائیں بازو کے افراد، سازشی تھیوریاں بنانے والے لوگ، خواتین کے خلاف تعصب رکھنے والے مرد اور انتہائی بد تمیزی کا رویہ رکھنے والے افراد شامل ہیں، ان سب کو انتہا پسندوں میں شامل کیا جائے۔
انتہا پسندی پر حکومت کی موجودہ تعریف تشدد، نفرت، یا عدم برداشت پر منبی نظریے کا فروغ ہے، جس کا مقصد دوسروں کے حقوق اور آزادیوں کو تباہ کرنا یا لبرل پارلیمانی جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے۔
ہوم آفس کے وزیر ڈین جارویس نے ان تجاویز کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انتہا پسندوں کے بعد انتہائی دائیں بازو کے افراد ہمارے لیے بڑے خطرات کی حثییت رکھتے ہیں۔
ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر کین میک کیلی نے اکتوبر میں کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے ہماری پچھتیر فیصد کوششیں اسلامی انتہا پسندوں اور 25 فیصد انتہائی دائیں بازو کے افراش کو روکنے پر صرف ہوتی ہیں۔
وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے کہا کہ ان کی حکومت اس بات پر پوری سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ انتہا پسندی کی تمام اقسام سے کیسے نمٹا جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انتہا پسندی
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔