Express News:
2025-09-18@20:40:42 GMT

سعودی شہزادے محمد بن فہد بن عبد العزیز وفات پا گئے

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

مرحوم سعودی فرمانبروا فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 75 سالہ شہزادے محمد بن فہد کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

شہزادہ محمد بن فہد نے سعودی عرب میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سانتا بیریرا سے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

محمد بن فہد تعلیم مکمل کرنے بعد واپس سعودی عرب آئے اور اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ مشرقی صوبے کے گورنر بھی رہے۔

شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور  پرنس محمد بن فہد پروگرام برائے ترقی نوجوانان متعارف کرایا۔

سعودی عرب میں انسانی بہبود کے متعدد کامیاب اسکیموں کے اعتراف میں 2002ء میں انھیں اقوام متحدہ کا عالمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔

ایوان شاہی نے شہزادہ محمد بن فہد کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد بن فہد فہد بن

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے  پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خطے کے لیے نئی جہت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ بھارت سمیت پورے خطے پر اثر ڈال سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا کہ نئی دفاعی صف بندی سامنے نظر آرہی ہے ، دفاعی معاہدہ امریکہ پر خلیجی ریاستوں کے کم ہوتے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ قطر پر اسرائیل کے حملے نے خطے کو ہلا کر رکھ دیا ، خلیجی ریاستوں کا امریکہ پر انحصار کم ہوتا محسوس ہورہا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر امریکی تجزیہ مائیکل کوگلمین نے کہا کہ چین، ترکیے اور اب سعودی عرب کی مکمل حمایت کے ساتھ پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط ہوگئی ہے ۔

سری لنکن کھلاڑی کے والد مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے چل بس

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی
  • مدینہ ائرپورٹ روڈ کا نام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے موسوم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیرِ اعظم کادورہ سعودی عرب،قصر یمامہ پہنچنے پر شاہی پروٹوکول، گھڑ سواروں نے استقبال کیا 
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم