چینی کمپنی کا پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:
چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان کردیا۔
چینی سرمایہ کاری وفد نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے گی، جو شہروں اور ہائی ویز پر قائم کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت اس کو مکمل سپورٹ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ای وی اسٹیشن کی مالیت 8 ملین روپے ہوگی، جبکہ ایک ملین روپے ڈپازٹ پر اسٹیشن لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس منصوبے سے گرین انرجی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے تقریباً 10 لاکھ افراد کو ملازمت ملے گی۔
چینی کمپنی اے ڈی ایم گروپ پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور وفاقی حکومت کے ساتھ 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ کر چکی ہے۔ سندھ حکومت اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اگر کمپنی صوبے میں اپنا پلانٹ لگاتی ہے تو حکومت 20 فیصد سے زائد گاڑیاں خریدنے پر غور کرے گی۔
چانئنیز اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی نے کہا کہ حکومت اجازت دے تو اس سال پاکستان میں گاڑی بنانے کو تیار ہیں، ، میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو مستقبل میں ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا۔
یاسر بھمبانی نے کہا کہ میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو بھارت سمیت سات ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کا پلان ہے، پاکستان میں کراچی پنجاب اور بلوچستان میں 3مینوفیچرنگ پلانٹس لگائے جائیں گے، کمپنی کے پاس پاکستان میں سالانہ 72ہزار یونٹس کی پیداواری استعداد ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشنز پاکستان میں چینی کمپنی
پڑھیں:
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔(جاری ہے)
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجویشن بورڈز نعمان جمیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا، 1 لاکھ 80 ہزار 329 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے1لاکھ 9 ہزار 714 کامیاب قرار پائے ہیں ۔