بیباک اداکارہ ممتا کلکرنی خواجہ سراؤں کی سنیاسی بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بولڈ بولی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے شوبز سے 20 سال کی کنارہ کشی کے بعد بالآخر ہندو مذہبی خاتون کے طور پر باقاعدہ ’سنیاس‘ لے لیا ہے اور خواجہ سراؤں کے ہندو فرقے کی ’سنیاسی‘ دیوی بن گئی ہیں۔
بھارت کے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ممتا کلکرنی کو 20 سال تک تپسیا کرنے کے بعد 24 جنوری کو ہندوؤں کے سب سے بڑے کنبھ میلے کے دوران مذہبی رہنما کا درجہ دیا گیا۔ ممتا کو ’مہامنڈلیشور‘ کا خطاب دیا گیا ہے اور ان کا نیا مذہبی نام ’سری یمائی ممتانند گری‘ ہوگا اور انہیں نئے مذہبی ہندو فرقے کنر اکھاڑہ کے اترپردیش کے شہر ورندان میں موجودے اکھاڑے (عبادت گاہ) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ممتا کلکرنی 25 برس بعد ممبئی کیوں آئیں، اداکارہ نے وجہ بتا دی
View this post on Instagram
A post shared by Mamta Kulkarni ???? (@mamtakulkarniofficial____)
بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا کلکرنی کا پنڈ دان پریاگ راج (الہ باد) کے سنگم پر کنبھ میلے میں کیا گیا۔ سر کے بال کاٹے گئے، ان پر دودھ گرایا گیا اور پھر انہیں تاج پہنایا گیا، یوں وہ ہندو سنیاسی بن گئیں۔ ممتا نے 2018 میں خواجہ سراؤں کے ہندو فرقے ’کنر اکھاڑہ‘ میں شمولیت حاصل کی تھی۔
’کنر اکھاڑہ‘ کے بھارت کے متعدد شہروں میں آشرم یا اکھاڑے ہیں۔ یہ فرقہ ہندو ازم میں خواجہ سرا، ٹرانس جینڈرز اور مختلف جنسی رجحانات رکھنے والے افراد کے حقوق کا علمبردار ہے۔ بنیاد پرست ہندو فرقے انہیں بھٹکے ہوئے لوگ قرار دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by NDTV (@ndtv)
ممتا کلکرنی بولڈ ترین اداکارہ تھیں۔ ان کی آخری فلم ’کبھی تم کبھی ہم‘ 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہ بھارت سے دبئی منتقل ہوگئی تھیں، جہاں انہوں نے مکمل خاموشی کی زندگی گزاری۔ وہ کمبھ میلے میں شرکت کے لیے دسمبر 2024 کے آخر میں بھارت آئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’کنر اکھاڑہ‘ آشرم یا اکھاڑے خواجہ سرا سنیاس ممتا کلکرنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خواجہ سرا سنیاس ممتا کلکرنی
پڑھیں:
پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا: خواجہ آصف
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے۔