پاک بحریہ کے جہاز ’یمامہ‘ کی سعودی عرب میں دو طرفہ مشق میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان بحریہ کے جہاز ’یمامہ‘ نے جدہ کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان آتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ کیا، جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتی اعلیٰ حکام نے یمامہ کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران کمانڈنگ افسر پی این ایس یمامہ نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا، مشق کا مقصد پاک سعودی بحری افواج میں باہمی تعاون کو بہتر بنانا ہے۔
پاک نیوی کا جنگی جہاز میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرِ ہند میں تعیناتپاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پاک سعودی بحری افواج میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بڑھانا بھی تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک سعودی بحری افواج کی جانب سے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی این ایس یمامہ کے دورۂ سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر پی این ایس
پڑھیں:
پاک بحریہ بھارتی مشقوں سے بخوبی آگاہ،ہرطرح کے حالات کے لئے تیارہے: وائس ایڈمرل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجا رب نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی مشقوں اور اطراف کے تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کراچی کے دورے پر وائس ایڈمرل نے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہےہیں، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیےمکمل تیار ی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا اور جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔