عمران خان نے گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے کیوں ہٹایا؟ دونوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپورکے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پرکام کا بوجھ کم ہو اور آپ گڈگورننس پرتوجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں،گورننس کو بہتر کریں، میری مکمل سپورٹ ہے، آپ کو مکمل اختیارحاصل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے علی امین کو کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس اورکرپشن کی شکایات مل رہی ہیں، اس پر وزیراعلی نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کرواتے ہیں اور شکایتیں میریخلاف کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلی کو ہدایت کی کہ صوبیمیں مبینہ کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے انہیں ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اخیتار ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے قانون کیکٹہرے میں لائیں۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کیاجائیگا اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بیرسٹر سیف نے کہا وزیراعلی نے واضح کردیا ہے کہ جس کے خلاف شکایت ملی تحقیقات کی جائیں گی اور تحقیقات کے بعدکرپشن میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملاقات کی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر وہاں سے آپ کیوں بھاگے؟

متعلقہ مضامین

  • ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • علی امین کی آج پھر عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل آمد متوقع، سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے