شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
علی امین کے وارنٹ گرفتاری شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں جاری کیے گئے، وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے جاری کیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیس کی سماعت کے دوران علی امین کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل 19 جولائی کو بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا شراب و اسلحہ برآمدگی کیس علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔