بھارت کرکٹ فیلڈ کو دوبارہ سیاسی اکھاڑہ نہ بنائے، پاکستان کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
DUBAI:
اتوار کو ایشیا کپ سپرفور میچ سے قبل پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کرکٹ فیلڈ کو دوبارہ سیاسی اکھاڑہ نہ بنائے، مقابلہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق تناؤ سے بھرے ابتدائی میچ کے بعد اب ایشیا کپ میں پاک بھارت دوسرا مقابلہ اتوار کو ہونا ہے، گزشتہ میچ میں بلو شرٹس نے فتح تو حاصل کر لی مگر اسپورٹسمین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔
ٹاس کے موقع پر کپتان نے حریف قائد سے ہاتھ نہ ملایا، پھر اختتام پر بھارتی ٹیم نے پاکستان کرکٹرز کے ساتھ مصافحے سے گریز کیا۔
سوریا کمار یادو نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں بھی کیں، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع رویے کی پی سی بی نے آئی سی سی سے شکایت کرتے ہوئے انھیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر بائیکاٹ کی بھی دھمکی دی۔
اس تنازع کی وجہ سے پاک یو اے ای میچ خطرے میں پڑ گیا، بعد میں ریفری کی معافی اورآئی سی سی کی جانب سے انکوائری کا یقین دلانے پر ایک گھنٹے تاخیر سے مقابلے کا آغاز ہوا۔
اب سپر فور میں روایتی حریفوں کے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلے سے قبل ایک بار پھر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ بھارت کہیں ایک بار پھر اسے اپنے مذموم سیاسی عزائم کیلیے استعمال نہ کرے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے بھی اس حوالے سے بات کی کہ میچ آفیشلز کو پہلے ہی بتا دیا جائے کہ کیا کرنا ہے،میچ میں سیاسی چیزیں نہیں ہونی چاہیئں، ہمیں بھی بھارتی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے کا شوق نہیں لیکن اس حوالے سے پہلے ہی آگاہی ملنی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق ابھی سپرفور کیلیے امپائرز و ریفریز کی تقرری نہیں ہوئی،اینڈی پائی کرافٹ کے ساتھ رچی رچرڈسن بھی موجود ہیں، پاک بھارت میچ میں رچی رچرڈسن کو بھی ریفری بنانے کا آپشن موجود ہوگا۔
ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو یہی ہدایت دی ہے کہ آف دی فیلڈ معاملات سے دور رہتے ہوئے صرف اپنے کھیل پر توجہ رکھیں اور بھارت کو شکست دیں۔
دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم سپرفور میچ میں بھارت سمیت ہر ٹیم کے چیلنج کیلیے تیار ہیں۔
یو اے ای کو ہرانے کے بعد انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ بہتر بنانا ہوگی، یہ ہمارے لیے باعث تشویش ہے اور ہمیں اس پر محنت کرنا پڑے گی، اس سے ہٹ کر دیکھیں تو ہم نے اپنی ذمہ داری اچھے انداز میں نبھائی۔
کپتان نے کہا کہ ہم ابھی تک بیٹنگ میں اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کر پائے اور150 رنز تک ہی پہنچ پا رہے ہیں، اگر درمیانی اوورز میں بیٹنگ اچھی رہے تو کوئی بھی حریف ہو 170 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بیٹنگ میں بہت بہتری آ گئی، بولنگ میں وہ ویسے ہی بہترین پرفارم کرتے ہیں، صائم اپنی بولنگ سے ہمیں کئی بار گیمز میں واپس لائے اور مجھے امید ہے وہ آخر تک ایسا ہی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چار ماہ سے جیسا کھیل رہے ہیں اگر ویسا ہی کھیلتے رہے تو کسی بھی ٹیم کیلیے سخت حریف ثابت ہو سکتے ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور ایشئین کرکٹ کونسل کے پریذیڈنٹ، پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی سے کہا ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔
سازشی میچ ریفری کی معافی مانگنے کی ویڈیو
ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا، اسلئے بڑوں کو بلوایا
محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔
ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی
اینڈی بھارت کا فیوریٹ آدمی ہے: رمیز راجہ
رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ گفتگو میں کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔
Waseem Azmet