پاکستانیوں کے لیے ترکی ویزا کی فیس کا اعلان ، کتنی ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چاہے آپ استنبول کی رونق بھری گلیوں کی سیر کر رہے ہوں، روایتی ترک حمام میں سکون حاصل کر رہے ہوں، یا مقامی پکوانوں کا ذائقہ چکھ رہے ہوں، ترکی ہر قسم کے سیاحوں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور رکھتا ہے۔اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز نے پاکستانی شہریوں کے لیے ترکی کے وزٹ ویزا کی فیس کا اعلان کر دیا ہے۔قواعد کے مطابق، عام پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ترکی کا سیاحتی سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔
درخواست گزاروں کو درج ذیل اہم دستاویزات جمع کروانی ہوں گی:
1: بینک اسٹیٹمنٹ
2: صحت بیمہ
3: تصاویر
4 فنگر پرنٹس
5: واپسی کا ٹکٹ
6: ہوٹل کی بکنگ
ترکی کے سنگل انٹری وزٹ ویزا کی سفارتی فیس 60 ڈالر (تقریباً 16 ہزار 746 روپے) جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا کی فیس 190 ڈالر (تقریباً 53 ہزار 029 روپے) مقرر کی گئی ہے۔
اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن فیس
اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر ویزا سروس فیس وصول کرتا ہے، جو درج ذیل ہے:
نارمل درخواست: 65 ڈالر (تقریباً 18 ہزار 141 روپے)
VIP درخواست: 80 ڈالر(تقریباً 22 ہزار 328 روپے)
تمام ادائیگیاں نقد، پاکستانی روپے میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گزشتہ روز کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویزا کی
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 363700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4637 روپے اضافے کے بعد 311814 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 285839 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا