علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو ریلیف کے لیے 6 سے 8 ماہ تک کچھ نظر نہیں آرہا۔
یہ بھی پڑھیں احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی اور بالآخر وہی ہوا۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ عمران خان کی سطح پر کوئی مذاکرات، ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔ اب تو بانی پی ٹی آئی خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں۔
سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیے پنجاب میں کوئی نہیں ہے، یہاں سے کوئی نہیں نکلے گا۔ تحریک انصاف خود نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں۔ جو تحریک انصاف اس حکومت کو فارم 47 کی حکومت کہتی تھی اسی سے مذاکرات بھی کیے۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ ملک آگے بڑھ رہا ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے، لیکن یہ سب کچھ پاکستان کے رونالڈو اور ان کی ٹیم کررہی ہے اس میں کسی جمہوری شخص کا کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس حکومت کے اندر بھی ایک شہزاد اکبر اور اعظم خان موجود ہیں اور وقت آنے پر سب کو معلوم بھی ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ سے پہلے عدلیہ کو ٹھیک کرنا ہوگا، فیصل واوڈا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اپیل میں جاکر بھی یہ سزا برقرار رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سینیئر سیاستدان علی امین گنڈاپور عمران خان سزا فیصل واوڈا وزیراعلی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سینیئر سیاستدان علی امین گنڈاپور فیصل واوڈا وزیراعلی وی نیوز علی امین گنڈاپور فیصل واوڈا پی ٹی ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
اسرائیل کو کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
دوحہ میں منعقدہ عرب و اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں، اگر اس کی ہٹ دھرمی کو نہ روکا گیا تو نہ صرف غزہ بلکہ دنیا بھر کا امن داؤ پر لگ جائے گا۔ مسلمان ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی قابل تحسین ہے۔
صدر اردوان نے کہاکہ اسرائیل یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ اسے کوئی جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتا، مگر اس کی کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بربریت اب ان ممالک تک پہنچ چکی ہے جو ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھے، جس میں قطر بھی شامل ہے۔
ترک صدر نے مزید کہاکہ امید ہے کہ آج کے اجلاس سے عالمی برادری کو ایک دو ٹوک پیغام جائے گا۔ ان کے مطابق نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل مذمت ترک صدر رجب طیب اردوان عرب اسلامی سربراہی اجلاس قطر یکجہتی وی نیوز