جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ‘ 20 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جوبا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریاستی وزیر اطلاعات نے کہا کہ طیارے میں 21 افراد سوار تھے،جن میں سے صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔ طیارہ رن وے سے محض 500 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2018 ء میں دارالحکومت جوبا سے یرول شہر جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گر کر تباہ
پڑھیں:
امریکی پابندیوں پر ردعمل‘ سوڈان کا براہِ راست روابط پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-19
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے سوڈانی افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں پر ردعمل میں براہِ راست روابط کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سوڈان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات مطلوبہ اہداف کے حصول میں مددگار نہیں جن میں سوڈان میں امن کا قیام اور عالمی امن و سلامتی کا تحفظ شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سوڈانی حکومت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بحرانوں کو حل کرنے کا بہترین طریقہ براہِ راست رابطہ ہے، نہ کہ ان قیاس آرائیوں پر انحصار کرنا جو ایسے سیاسی ایجنڈے رکھنے والے فریقین پھیلاتے ہیں جو سوڈانی عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ سوڈان میں امن کا قیام بنیادی طور پر سوڈانی عوام کا معاملہ ہے جو تمام طبقات کی امنگوں پر مبنی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈانی حکومت امن کے حصول کی ذمے دار ہے اور یہ مقصد تمام ذرائع سے پورا کیا جائے گا، جن میں قومی خودمختاری کے احترام کے دائرے میں رہ کر تمام فریقین سے بات چیت اور مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز امریکا نے سوڈانی وزیر خزانہ جبریل ابراہیم اور البرا بن مالک بریگیڈ نامی ایک مسلح گروہ پر پابندیاں عائد کیں جو سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑ رہا ہے۔