چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع، کون کون شامل ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد رضوان کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ فخر زمان ،کامران غلام اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 15 رکنی ٹیم میں عامر جمال، عثمان خان اور نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، خوش دل شاہ، ابرار احمد، محمد حسنین، عامر جمال اور طیب طاہر بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے زخمی نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی، سفیان مقیم اور عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔ عمر امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں شرجیل خان نے 19، کامران اکمل نے 17، محمد حفیظ نے 8 اور آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے اولیور نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ وین پارنیل اور جے پی ڈومینی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا چیمپئنز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔ مورے وین وک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 20 گیندوں پر 44 رنز بنائے، تاہم ان کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ ہاشم آملہ 12، جے پی ڈومینی 11 اور وین پارنیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ کپتان محمد حفیظ اور سہیل تنویر نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ رومان رئیس، عماد وسیم، سہیل خان، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے اور شائقین کو ایک یادگار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔