بین الاقوامی مسافروں کو موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی کی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک میں موبائل ڈیوائسز لانے والے بین الاقوامی مسافروں کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن ، رجسٹریشن، اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے اپنی ڈیوائسز کا اندراج کرنے اور ایف بی آر کا مقررہ ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پی ٹی اے کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے رجسٹریشن کے اصولوں میں بتایا گیا ہے کہ مختصر مدت کے قیام کے لیے پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو پی ٹی اے کی جانب سے عارضی رجسٹریشن سہولت دی جاتی ہے، تاہم وہ افراد جو 120 دن سے زیادہ قیام یا مسلسل موبائل نیٹ ورک تک رسائی چاہتے ہیں، انہیں اپنی ڈیوائسز باقاعدہ رجسٹر کروانی ہوں گی اور ایف بی آر کا مقررہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہوگا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کی معطلی سے بچنے کے لیے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کرنا اور ایف بی آر ٹیکس کی بروقت ادائیگی ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں مقررہ ٹیکس اور رجسٹریشن کا مکمل طریقہ ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق تمام ٹیکس ایف بی آر کے مقرر کردہ ہیں اور انہی کے ذریعے وصول کیے جاتے ہیں۔بروقت ٹیکس ادائیگی سے مقامی موبائل نیٹ ورکس کی بلاتعطل دستیابی اور ملکی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی مسافروں ایف بی آر پی ٹی اے
پڑھیں:
لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔