وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بہت مناسب آفرکی ،طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بہت مناسب آفرکی ، مذاکرات میں بات سنناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کو بات سننے کی عادت نہیں ہے،
نجی ٹی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےطلال چوہدری نے کہاکہ مذاکرات میں دلیل سے بات کرناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پوراسچ جانناہے کہ توپھرہمیں2014 سے آغازکرناپڑے گا،ہم جو کہہ رہے ہیں کرکے دکھائیں گے ہمارے دل میں کھوٹ ہوتا توآفرکیوں کرتے؟
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے اور یہ آفربالکل درست ہے، پارلیمانی کمیشن میں برابرنمائندگی ہوگی جو ہوگادنیادیکھے گی۔
طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف بانی پی ٹی آئی نہیں جو اپنی بات سے مکرجائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ یکطرفہ طور پر مذاکرات سے دوڑے سےہیں،مذاکرات پی ٹی آئی کی فطرت میں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ فارم47اورجعلی حکومت کی بات میں وزن ہوتاتویہ اس سے پیچھے نہ ہٹتے،آئین کاآرٹیکل200بانی پی ٹی آئی کی سزاکے بعد آئین میں نہیں ڈالاگیا۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹراحمد چنائی(ستارہ امتیاز، ہلالِ امتیاز)نے کہاہے کہ شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اس وقت نازک موڑ پر ہے اور موجودہ حالات میں ایک متوازن، ترقیاتی اور جرات مندانہ مالیاتی پالیسی ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ آئندہ پالیسی اجلاس میں شرحِ سود کو 6 فیصد تک کم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ افراطِ زر میں واضح کمی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری کے بعد اب وقت آ چکا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سود کی شرح کو حقیقت پسندانہ سطح پر لایا جائے۔(جاری ہے)
احمد چنائے نے کہاکہ موجودہ بلند شرحِ سود نے صنعتوں، ایکسپورٹرز، چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو شدید متاثر کیا ہے، جو مہنگے قرضوں اور بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات کے سبب بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 6فیصد کی پالیسی ریٹ نہ صرف کاروباری طبقے کو سہولت دے گی بلکہ روزگار کے مواقع بڑھانے، پیداواری صلاحیت کو استعمال میں لانے اور معاشی پہیہ تیز کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ معیشت کو جمود سے نکالنے کے لیے فوری اور جرات مندانہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔احمد چنائے نے کہاکہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ذمہ داری اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ مالیاتی پالیسی میں سود کی شرح کو کم کرے تاکہ پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہو اور عوام کو ریلیف میسر آئے۔