زہرہ عامر ڈرامہ سیریل بجو میں بولڈ ڈریسنگ پر تنقید کا نشانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بجو جیو ٹی وی پر نشر ہورہا ایک مقبول سیریل ہے جس کے ڈائریکر مظہر معین ہیں جبکہ اس کو تحریر جویریہ سعود نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر علیل، اسپتال سے جذباتی پیغام شیئر کردیا
اس ڈرامے کی کاسٹ میں جویریہ سعود، سکینہ خان، آریز احمد، ہشام خان، ثنا عسکری، عائشہ گل، شمائل خان اور زہرہ عامر شامل ہیں۔
اس کی کہانی ایک نافرمان اور ضدی بڑی بیٹی بجو کے گرد گھومتی ہے جو متعدد سماجی دباؤ کی وجہ سے شادی نہیں کر پاتی۔
حال ہی میں نشر ہونے والی اس سیریل کی 35 ویں قسط اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ اس میں اداکارہ زہرہ عامر نے اپنی شادی کی تقریب کے منظر میں ایک ساڑھی پہنی تھی جس کے بارے میں اکثریت کا خیال ہے کہ وہ خاصی بولڈ ڈریسنگ تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈرامہ بنانے والے ڈراموں کے ذریعے فحاشی کو بتدریج معمول پر لا رہے ہیں اور پاکستانی ڈراموں کے ناظرین ایسے مواد کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور چند برسوں بعد ان کی نظر میں کوئی معیوب بات نہیں رہے گی۔
مزید پڑھیے: ’متھیرا کو کورٹ لے کر جاؤں گا‘، چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کی حقیقت بیان کردی
بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کو ڈراموں میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دینا چاہیے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اب بھارتی چینل اسٹار پلس کے مواد سے متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس پیش کرنے کے لیے مضبوط کہانیاں نہیں رہیں۔
مزید پڑھیں: راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کوئی لڑکی اپنے ویڈنگ ریسیپشن کے موقعے پر جسم ظاہر کرنے والا ایسا لباس نہیں پہنتی‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجو زہرہ عامر زہرہ عامر بولڈ ڈریسنگ زہرہ عامر پر تنقید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: زہرہ عامر بولڈ ڈریسنگ بولڈ ڈریسنگ
پڑھیں:
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش کیا گیا ہے۔
بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق