Express News:
2025-09-22@17:51:36 GMT

کھیلوں کے ساتھ فلاحی کام بھی ضروری ہیں

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے پہلے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے میدان نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں مہیا کرتے ہیں مگر شہر کے بعض گراؤنڈ میں بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں کے فلاحی اداروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، اس لیے سنگم گراؤنڈ سے بھینسوں کے باڑے اور ہر طرح کی تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ تعصب کی عینک اتار کر ہمارے کام دیکھیں۔

کراچی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت پہلی بار اپنا میئر منتخب کرانے میں کامیاب ہوئی تھی جب کہ ہر بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی شہر کے مخصوص علاقوں اور نواحی و دیہی علاقوں میں پی پی کے بلدیاتی نمایندے منتخب ہوتے تھے اور صرف ضلع کونسل کراچی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو ملتی رہی ہے اور ضلع کونسل ان ہی یوسیز پر مشتمل ہے جہاں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک ہے اور ضلع کونسل کا بلدیہ عظمیٰ کراچی سے کبھی تعلق نہیں رہا اور پہلی بار پیپلز پارٹی نے کراچی کے شہری علاقے کے مرتضیٰ وہاب کو میئر اور دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب کرایا ہے۔ ضلع جنوبی جس میں لیاری کا وسیع علاقہ شامل ہے وہاں صدر ٹاؤن، لیاری ٹاؤن اور دیہی علاقوں گڈاپ ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤن میں دو سٹی حکومتوں میں ٹاؤن ناظم رہے جب ضلع کونسل نہیں ہوتی تھی۔

کراچی میں اپنا میئر لانے کے لیے سندھ حکومت نے کورنگی کے بعد کیماڑی کا نیا ضلع بنایا اور یوسیز اور ٹاؤن کونسلوں کی تعداد بڑھائی۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے قیام سے قبل دو بار لیاری سے تعلق رکھنے والے عبدالستار افغانی جنرل ضیا الحق کے دور میں کراچی کے میئر رہے اور جنرل ضیا دور کے تیسرے بلدیاتی الیکشن میں پہلی بار ایم کیو ایم کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد جنرل مشرف کے دور میں 2001 میں جب بااختیار سٹی حکومتوں کا نظام آیا تو ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان کو سٹی ناظم اور (ق) لیگ کے طارق حسن کو نائب سٹی ناظم منتخب کرایا تھا اور کراچی کے اٹھارہ میں 14 ٹاؤن جماعت اسلامی اور چار ٹاؤن پیپلز پارٹی کے پاس تھے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں جب 2005 میں سٹی حکومت کے انتخابات میں ایم کیو ایم نے حصہ لے کر مصطفیٰ کمال کو سٹی ناظم منتخب کرایا تھا اور 14 ٹاؤن ایم کیو ایم، تین پیپلز پارٹی اور کیماڑی مسلم لیگ (ق) کے پاس تھا اور سٹی حکومت کے دور میں کراچی میں مثالی ترقی ہوئی تھی اور مصطفیٰ کمال نے لیاری کو پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سٹی حکومت نظام کو 2009 تک آئینی تحفظ حاصل تھا جسے پی پی کی سندھ حکومت نے ختم کرکے بلدیہ عظمیٰ بحال کی اور بے اختیار بلدیاتی نظام اسمبلی سے بحال کرا کر 2015 کے بلدیاتی انتخابات تک بلدیہ عظمیٰ میں سرکاری ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے اور مرتضیٰ وہاب بھی بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مقررکیے گئے تھے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کا فلاحی ادارہ الخدمت تھا جس کے جواب میں ایم کیو ایم نے خدمت خلق فاؤنڈیشن بنائی جب کہ پیپلز پارٹی نے کوئی فلاحی ادارہ نہیں بنایا جب کہ غیر سیاسی فلاحی اداروں میں سیلانی فاؤنڈیشن ایک بہت بڑا فلاحی ادارہ قائم ہوا جو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر فلاحی کام کر رہا ہے جس کے بعد عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ ہے جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا فاؤنڈیشن بڑے غیر سیاسی فلاحی ادارے ہیں جن کا کام صرف فلاحی خدمات ہیں اور سیاسی و بلدیاتی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور اپنے طور پر یہ بڑے ادارے کام کر رہے ہیں اور بعض چھوٹے رفاہی ادارے بھی کراچی میں کام کر رہے ہیں۔

کراچی کے علاوہ ملک بھر میں ایدھی اور چھیپا کی ایمبولینسیں اور ایدھی ایئر ایمبولینس بھی موجود ہے۔جماعت اسلامی کراچی کے پاس متعدد اسپتال ڈسپنسریاں اور میت گاڑیاں تھیں جس کے بعد ایم کیو ایم نے ایف بی ایریا میں بڑا کے کے ایف اسپتال، ڈسپنسریاں بنائیں اور میت بس سروس شروع کی جب کہ سیلانی فاؤنڈیشن مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے اور کراچی میں فٹ پاتھوں پر اکثر علاقوں میں سیلانی دستر خوانوں پر ہزاروں بھوکوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔ درد دل رکھنے والوں نے جے ڈی سی کے نام سے فلاحی ادارہ بنایا تھا جو اب ایک توانا درخت بن چکا ہے اور منفرد فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے جس کا ایک اہم فلاحی کام گردوں کے مریضوں کے لیے مفت ڈائیلائسز کی سہولت فراہم کرنا ہے جو ایک مہنگا اور تکلیف دہ عمل ہے۔

 اس کے علاوہ جے ڈی سی غریبوں کو مفت کھانا ہی نہیں کھلا رہا بلکہ کھانا مفت گھر لے جانے کا بھی کام کر رہا ہے اور اس کے دیگر فلاحی کام بھی قابل ذکر ہیں۔ پورے ملک میں گردوں کے امراض کے علاج کے لیے مشہور اور مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی خدمات ملک بھر میں مشہور ہیں جو اس عمر میں بھی ملک بھر کے گردوں کے مریضوں کے علاج کی سہولیات فراہم کرا رہے ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں ایک فلاحی ادارہ سوٹ قائم کیا تھا جس کے تحت علاج سے ہزاروں جاں بلب گردوں کی تکلیف میں مبتلا مریضوں نے شفا پائی اور وہ ضعیف العمری میں بھی علاج کی سہولتیں فراہم کرانے والے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے لیے دعا گو ہیں جو خود بیمار ہیں اور ان کے فلاحی ادارے سوٹ نے شہر کا ایک بڑا ہوٹل اسپتال بنانے کے لیے خریدا ہے جو لوگوں کے لیے بڑی نعمت ثابت ہوگا۔

 انڈس اسپتال سمیت متعدد فلاحی ادارے لوگوں کو سستے علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بھی عباسی شہید اسپتال اور ایف بی ایریا بلاک16 میں دل کا اسپتال، نارتھ ناظم آباد میں ڈینٹل کالج ہے وہ مفت یا فلاحی تو نہیں مگر لوگوں کے لیے ایک سہارا ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسپتالوں کی حالت بھی کراچی کے سرکاری اسپتالوں جیسی اور مالی تنگی کے شکار ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کے پاس اس سلسلے میں وافر فنڈز نہیں ہیں۔

کے ایم سی کوئی فلاحی کام نہیں کر رہی صرف اپنوں کو اپنے اداروں میں ملازمتیں ضرور دیتی آئی ہے اور کراچی کے شہری پی پی کے میئر کو فلاحی اداروں کی کارکردگی سیاسی طور پر پسند نہیں آ رہی اور اب انھیں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے تجاوزات نظر آ رہے ہیں اگر یہ ادارے نہ ہوتے تو کراچی والوں کو سستے علاج کی سہولت اور سستی میت سروس حاصل نہ ہوتی۔ پہلے سیلانی ٹرسٹ کو تنگ کیا گیا کہ وہ فٹ پاتھوں پر غریبوں کو دو وقت مفت کھانا کیوں کھلاتے ہیں؟ اب میئر سنگم میدان میں فلاحی کام کرنے والوں کو نوٹس دے کر یہ خدمات ختم کرانا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی جگہ نہ ہونے کے باعث اپنی میت گاڑیاں سڑکوں کنارے کھڑی کرتی ہے جسے اور دیگر فلاحی اداروں کو سہولت ملنی چاہیے کیونکہ یہ فلاحی ادارے کھیلوں سے زیادہ اہم اور شہریوں کے لیے ازحد ضروری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم نے فلاحی اداروں جماعت اسلامی فلاحی ادارہ فلاحی ادارے پیپلز پارٹی بلدیہ عظمی کے دور میں سٹی حکومت فلاحی کام ضلع کونسل کراچی میں کراچی کے فراہم کر ہیں اور رہے ہیں ملک بھر علاج کی کام کر کے پاس کے بعد ہے اور تھا جس کر رہے

پڑھیں:

نہانا صبح بہتر یا رات کو، یا ایک اور کام بھی ضروری؟

دن کا آغاز تازگی سے کریں یا دن بھر کی تھکن کو دھو ڈالیں؟ یہ وہ سوال ہے جو شاید لوگوں کو 2 بڑے گروہوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟

 کچھ افراد صبح نہانا پسند کرتے ہیں اور کچھ رات سونے سے پہلے شاور لیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ صحت کے لیے کون سا وقت بہتر ہے؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ شاور لینے کا بنیادی فائدہ جلد سے پسینہ، چکنائی، گرد و غبار اور آلودگی کو ہٹانا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر آپ رات کو نہاتے ہیں تو دن بھر کی گندگی اور جراثیم کو بستر میں لے جانے سے بچ سکتے ہیں لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں۔

مزید پڑھیے: اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟

ماہر مائیکرو بایالوجی پریمروز فری اسٹون کے مطابق کہ رات کو شاور لینے سے آپ بستر میں صاف حالت میں جاتے ہیں لیکن نیند کے دوران بھی جسم پسینہ خارج کرتا ہے اور ہزاروں جلدی خلیے جھڑتے ہیں جو گرد کے کیڑوں کے لیے بہترین غذا بنتے ہیں۔

یعنی اگر آپ بستر کی چادریں اور تکیے کے غلاف باقاعدگی سے نہیں دھوتے تو رات کو نہانے کا فائدہ محدود ہو جاتا ہے۔

بستر کی صفائی زیادہ اہم

یونیورسٹی آف ہل (برطانیہ) سے وابستہ ڈاکٹر ہولی ولکنسن کا کہنا ہے کہ اگر آپ نہا کر بھی گندے بستر میں سوتے ہیں تو وہ جراثیم، مٹی اور گرد آپ کے جسم تک واپس پہنچ سکتے ہیں۔ لہٰذا بستر کو صاف رکھنا اکثر شاور سے بھی زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!

گندے بستر میں سونے سے الرجی، سانس کی بیماریاں اور بعض اوقات جلدی انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

بہتر نیند کے لیے رات کا شاور

رات کو شاور لینے کے کچھ اور فوائد بھی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سونے سے ایک یا 2 گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانا نیند کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ایک میٹا اینالسز کے مطابق 10 منٹ کا گرم شاور نیند لانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ جسم کا درجہ حرارت بڑھنے کے بعد جیسے ہی گرتا ہے دماغ کو سونے کا سگنل ملتا ہے۔

فیصلہ آپ پر ہے

فری اسٹون کا جھکاؤ صبح کے شاور کی طرف ہے تاکہ رات کی نمی، پسینہ اور جراثیم کو دور کر کے دن کا آغاز صاف ستھرا کیا جائے۔

دوسری جانب، ولکنسن کہتی ہیں اگر آپ دن میں ایک بار نہا رہے ہیں تو یہ اتنا اہم نہیں کہ آپ صبح نہاتے ہیں یا رات کو بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جسم کے اہم حصوں کو صاف رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑے صحت کا راز کھولتے ہیں، ان کی کاردکردگی خود کیسے چیک کی جائے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کا کام ایسا ہے جس میں جسم زیادہ گندا ہوتا ہے (جیسے کھیتوں میں کام یا تعمیراتی کام) تو شام کو نہانا بہتر ہے۔

رات کو نہانا

بستر میں صفائی کے ساتھ سونے کے لیے بہتر نیند میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کےدرمیان غیر متوقع گفتگو

صبح کے وقت نہانا رات کے پسینے، چکنائی اور جراثیم سے نجات دلاکر دن بھر کی تازگی کے لیے مفید ہے اور اسی طرح رات کا نہانا بھی سودمند ہے لیکن اصل بستر کو صاف رکھنا اور روزانہ جسم کی صفائی کرنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رات نہانا صبح نہانا نہانے کا بہترین وقت

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے، علی محمد خان
  • نہانا صبح بہتر یا رات کو، یا ایک اور کام بھی ضروری؟
  • رئیس امروہوی صاحبِ بصیرت اور ہمہ جہت علمی و ادبی شخصیت تھے، میئر کراچی
  • کراچی میں نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا شاندار آغاز، 500 ٹیموں کی شرکت
  • میئر کراچی ترقیاتی منصوبوں کا اختیار لینے کیلئے گرین لائن کی راہ میں رکاوٹ بن گئے
  • کراچی کی 106 سڑکوں پر کام جاری ہے جلد عوام کو بہتری محسوس ہوگی، میئر مرتضیٰ وہاب
  • کراچی والوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں،میئر کو گرین لائن منصوبے کے ٹھیکیدار پر اعتراض ہے، وفاقی حکومت
  • میئر کراچی نے ریڈ لائن منصوبہ آئندہ 10 سال تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • ٹرمپ کا صادق خان سے نفرت کا اظہار‘ بدترین میئر قرار دیدیا
  • کھیلوں میں سیاست پر تشویش، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے غیر جانبداری یقینی بنانے کے لیے گروپ بنا دیا