2025-09-22@20:18:12 GMT
تلاش کی گنتی: 8358

«سٹی حکومت»:

    اسٹیل مل پل پر ڈاکوؤں نے انویسٹی گیشن پولیس کے دو افسران سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ ہفتے کو دن دو بجے کے وقت شعبہ تفتیش کے دو افسران سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز سادہ لباس میں اسٹیل مل پل پر موٹر سائیکل روک کر اپنے موبائل فون سے کسی کو کال کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تاہم، انویسٹی گیشن افسران موبائل فون کی لوکیشن سمیت دیگر شواہد پر کام کر رہے ہیں جلد ڈاکوؤں کا سراغ لگالیا جائیگا جبکہ بن قاسم پولیس بھی واردات سے متعلق مزید تفتیش کر...
    فوکس نیوز نے کہا ہے کہ حماس نے اس خط میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے نصف قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری غزہ جنگ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس سے خطے میں پائیدار امن کے امکانات روشن ہوگئے۔ امریکی چینل فوکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک اہم خط بھیجا ہے۔ حماس نے اس خط میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے نصف قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار اور براہِ راست...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی  دی۔ اسٹیڈیم آمد کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورکوچز سے ملاقات بھی کی۔ سربراہ کرکٹ بورڈ نے خواتین  کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10 لاکھ فی کس انعام  کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20  لاکھ روہے انعام کا اعلان کیا۔ محسن  نقوی نے کا آئی سی   سی  ویمنز  کرکٹ  ورلڈ  کپ  کے حوالے  سے  ٹیم کے لئے نیک  خواہشات  کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر  کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ  کریں  ۔کامیابی  ہمیشہ  ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب ایک ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، یہ اجتماع حقیقی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم اپنے حق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 ستمبر جلسے کے انتظامات اور حکمت عملی...
    پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹان و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے...
    کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے سال 2022ء اور سال 2023ء کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی اے...
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتا، تاہم تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مہمان ٹیم کی پوری اننگز صرف 115 رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان لاورا وولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ باقی کھلاڑی پاکستانی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو...
    فائل فوٹو  سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں بدھ 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، انتخابات کے لیے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہوں گے۔6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین، 13 جنرل وارڈ ممبر کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران، 21 مانیٹرنگ افسران فرائض انجام دیں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار187 ہے، ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154...
      ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت مقابلے میں پیش آنے والا ایک فیصلہ اب عالمی سطح پر موضوعِ بحث بن چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر تھرڈ امپائر روچیرا پلیاگروگے کے خلاف آئی سی سی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب فخر زمان نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی۔ گیند بظاہر ایج ہو کر وکٹ کیپر سنجو سامسن کی جانب گئی، مگر چونکہ کیچ زمین سے بہت قریب تھا، اس لیے آن فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو ریفر کر دیا۔ فخر زمان کو...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 ستمبر 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست تعصب اور لسانیت سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود مریم نواز کی قیادت اور کارکردگی کو سراہ رہے ہیں، کیا آپ ان کی رائے کو بھی تسلیم نہیں کریں گے؟ کراچی اور سندھ کے عوام بھی مریم نواز کی قیادت کو اپنا اعتماد دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ شرجیل میمن کو وفاق اور پنجاب کی فکر تو ہے، لیکن سندھ اور کراچی کے عوام کی مشکلات پر وہ اتنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا ہے، وہاں کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ان کا کہناتھاکہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لے لیا ہے، لیکن خود نہیں سیکھنا۔ پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ...
     پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو “زمانہ قدیم” کا علاقہ بنا دیا ہے، اور آج وہاں کے عوام مریم نواز کی قیادت کو چاہتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جبکہ پیپلز پارٹی کے وزرا پورے ملک کو سیاست کا درس دینے نکلے ہیں، لیکن اپنی کارکردگی پر نظر نہیں ڈالتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “شرجیل میمن کو جتنی فکر پنجاب اور وفاق کی ہے، کاش اتنی فکر سندھ اور کراچی کی بھی ہوتی۔” عظمیٰ...
    پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا ہے، وہاں کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟عظمی بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی...
    لاہور: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93...
    اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے...
    چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
    اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کو میٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے: حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے ،حنیف عباسی نے کہا ہیکہ اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کومیٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے لیے سہولت کا کردار ادا کررہی ہے، اس حوالے سے بہت سارے شواہد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہرشعبے میں بہت اچھا کام کر رہیہیں، کرکٹ کیمیدان میں جوبھی اچھا کھیلیگا وہ جیتیگا، کرکٹ ٹیم اچھا نہیں کھیلی اپنی کارکردگی کوبہترکرنا چاہیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی سیشن کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کو سات سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے حقائق چھپائے اور انتخابی عمل میں دھوکہ دہی سے کام لیا۔کیس کا آغاز اس وقت ہوا جب الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف استغاثہ دائر کیا۔ استغاثہ کے مطابق انہوں نے 2008ء کے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے حصہ لینے کے لیے مدرسے کی...
    سٹی42:، پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما کو طویل عرصہ سے چل رہے مقدمہ میں لمبی قید کی سزا ہو گئی۔  قومی اسمبلی کے سابق رکن اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ جمشید دستی نے جعلی ڈگری  قومی اسمبلی کا الیکشن لرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو پیش کی تھی۔  جمشید دستی کی ڈگری جعلی ہونے کے متعلق ان کے ھلقہ سے کسی ووٹر نے شکایت کی تھی۔ تحقیقات کے بعد الیکشن کمشن نے ان کی ڈگری کو جعلی پایا تھا۔ لاری اڈہ سے2 مشکوک ملزم گرفتار؛ اسلحہ برآمد آج جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ کراچی اور سندھ کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لیا لیکن خود نہیں سیکھنا، پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ...
    بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس کا انعقاد آج ہوا، جسکے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی تھی۔ جس کا انعقاد بلوچستان صوبائی اسمبلی کمیٹی ہال میں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں...
    لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج  کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔ پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری...
    ---فائل فوٹو  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) شاہ میر بھٹو کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل ہالیپوٹہ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا  ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ کے ماہ میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو نے ضلع وسطی سرکل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی کو مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد فوری طور پر معطل کرنے...
    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوئنٹن ڈی کاک قومی ٹیم میں شاندار واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہونیوالے ٹیمبا باووما اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مرکرم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فارم میں موجود لائنز کے بیٹرزبیرحمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اپنی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ حمزہ نے حال ہی میں...
    —فائل فوٹو سینئرز کو نظرانداز کر کے ایل ڈی سی کو لیبر افسر کے عہدے تک پروموٹ کرنے کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری احسان اللّٰہ کی درخواست پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سینئرز کو سپرسیڈ کر کے ایک شخص کو لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنایا گیا، لاء افسران کے لیے غلط کام کو ڈیفنڈ کرنا مشکل ہو...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ تاہم بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم سے باہر بلا کر پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ صرف میچ آفیشلز سے ہاتھ ملانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی بھارت اور پاکستان کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت اور کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر ہاتھ نہیں ملایا تھا۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے  کہاہے کہ جب سے محسن نقوی چیئرمین پی سی بی بنے ہیں کوئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے ۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ ڈیرھ سال میں جب سے محسن نقوی بطور چیئرمین پی سی بی آئے ہیں ، کئی بھی ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے پاکستانی کرکٹ ایک جگہ پر کھڑی ہو سکے، اگر آپ کو کسی بھی حالات کرنے کی ہینڈل کرنے کیلئے ذمہ داری ملتی ہے  اور آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرتے ہیں اور اگر نتائج سامنے نہیں آتے تو ذمہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بڑی اصلاحات کے اعلان کے بعد پیر کے روز بھارتی ٹیکنالوجی اسٹاکس کو بھاری مندی کا سامنا ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت ہر نئی ایچ ون بی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس عائد کی گئی ہے، جس سے ان آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے منافع پر شدید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے جو امریکی مارکیٹ پر زیادہ انحصار کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ ٹاتا کنسلٹنسی سروس کے حصص میں 3.4 فیصد کمی، انفوسس کے حصص میں 3.9 فیصد گراوٹ اور ٹیک مہندرا کے شیئرز میں 6.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ...
    سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...
    ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ بانو نے کہا ہے کہ تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمے میں خواتین پولیس افسران کی اشد ضرورت ہے تاکہ خواتین کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: لیڈی پولیس آفیسر کا کارنامہ، متاثرہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں کامیاب عائشہ بانو پشاور میں بحیثیت ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے والی پہلی خاتون پولیس آفسیر ہیں۔ عائشہ بانو نے کہاکہ خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کی خواتین کو کئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائٹ لیبرفورم کے جنرل سیکرٹری بخت زمین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ محنت سندھ کے نمائشی وزیر کے وجہ سے محکمہ محنت کے تمام ادارے مکمل طور پر کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مزدوروں کا فنڈ مزدوروں کے بجائے اداروں کے افسران اور سرکاری ملازمین کی ویلفیئر پر خرچ ہورہا ہیں اور موجودہ سیکرٹری لیبر رفیق قریشی کے آنے کے بعد تو صورتحال مزید خراب ہوگئی ہیں۔ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، سوشل سیکورٹی سندھ میں تو اب صورتحال مزید خراب ہوگئی ہیں اور گورننگ باڈیاں بھی نام کی رہ گئی ہیں۔ ان دونوں اداروں میں کرپٹ افسران کا راج ہے۔ لہٰذا پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو اگر...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کراچی میں پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں مگر اس کا حصہ نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس اتنے ووٹ نہیں تھے کہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنا سکتے۔ پیپلز پارٹی کا ہر رہنما یہی کہتا آ رہا ہے اور میئر کراچی جیسے جیالے (ن) لیگ کو یہ یاد دلاتے بھی رہتے ہیں کہ ان کی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہی قائم ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما (ن) لیگ کی حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت نہ ہونے کے بعد سے نہ جانے کیوں خاموش ہیں اور اپنی کوئی رائے نہیں دیتے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر کی اہم ترین ٹرانسپورٹ اسکیم ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ گزشتہ تین برس سے تاخیر کا شکار رہی اور اب مکمل تعطل کا شکار ہوچکی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی اداروں نے مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے سبب مزید فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اربوں روپے پہلے ہی فراہم کیے جا چکے تھے مگر بدانتظامی اور بندر بانٹ نے اس منصوبے کو کھنڈر بنا دیا۔ یونیورسٹی روڈ، جو شہر کی سب سے مصروف شاہراہ ہے، اس ادھورے منصوبے کی نذر ہوگئی ہے۔ تعمیراتی کام رکنے کے بعد سڑک سکڑ کر صرف ایک سروس روڈ رہ گئی ہے۔ نتیجہ یہ کہ صبح و شام بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، متبادل...
     ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر بری طرح سے برس پڑے۔ فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی  پر کرکٹ کے مداحوں کا پیمانہ چھلک پڑا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند  سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔ واضح...
    —ویڈیو گریب حیدرآباد میں کوٹری اور بھولاری اسٹیشن کے درمیان مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا۔ ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن اسد مہر کے مطابق 11 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، باقی 2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریفک بحال ہے، ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے مطابق گزشتہ رات کراچی سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں۔
    ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری، وہ 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 21 رنز تھا۔ تاہم فخر کو آؤٹ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اور مداحوں نے فیصلے کو متنازع قرار دیا۔ اس وقت صاحبزادہ فرحان 6 رنز بنا کر کریز پر...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کے ایشیا کپ کے دوران دبئی جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم اس وقت دبئی میں نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار اظہر محمود نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں لاہور کے ایک گالف کورس میں نظر آ رہے ہیں۔ “Breaking news: Babar spotted in Dubai ???? … oh wait, that’s just him slicing another superb golf shot on a beautiful golf course here in Lahore ????⛳ #Lahore#Golf #PAKvIND @babarazam258 pic.twitter.com/Ynr7V16hfI — Azhar...
    مریم نواز—فائل فوٹو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ٹیم کو شاباش دے دی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزراء کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیاد پر سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث پڑنے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ خیر پور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، بستی دیسی، بستی عظیم شاہ، عظمت پور، سلطان پور پر پڑنے والا شگاف پر کر...
    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بلے بازوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پیش کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے بیٹنگ اسٹائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند کو فرنٹ فٹ کے قریب رکھا جائے تو اسے آسانی سے پریشر میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنجو سیمسن کا بیٹنگ انداز بھی ابھیشیک شرما سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا اسی حکمتِ عملی سے انہیں بھی قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ عمر گل کا مزید...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے 7 خوارجیوں  کو  جہنم  واصل  کرنے پر سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی  فورسز  نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا  میں  خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز  کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی، کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔  شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے دوران 7...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے کئی برس سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ کی عدم تکمیل کیخلاف ایکشن کمیٹی قائم کرنے کے اعلان پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ حکومت سندھ کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لئے صوبائی حکومت بڑے منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے۔  مصطفیٰ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ بین الاقوامی معیار کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مختلف یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی درکار...
    جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گندم غبن کے سنگین اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے اور پی آر سی سریاب میں کروڑوں روپے کی گندم کی ہیراپھیری کے انکشاف کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی زیر نگرانی کی گئی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق21 ہزار 221 بوری گندم (فی بوری 100 کلوگرام) غبن کی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 231.86 ملین روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سابق اسسٹنٹ...
    باجوڑ کے علاقے ماموند میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ان علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں، قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑنے اور وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا۔ اس موقع پر پاک فوج کی امن کے لئے دی گئی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا، عوام کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی...
    دبئی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شاہین بھارتی سورماؤں سے دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہوگئے، گرین شرٹس پچھلی ہار کا بدلہ چکانے کو بے قرار ہے۔ ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر ایونٹ میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں آج زور کا جوڑ پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، گراؤنڈ وہی، ٹیمیں وہی اور میچ ریفری بھی اینڈی پائی کرافٹ ہی ہوں گے۔ واضح رہے کہ گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز میچ کی تیاری کیلئے قومی سکواڈ دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچا تو پاکستان کے ساتھ بھارتی فینز نے ان کا...
    اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ...
    بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی صدارت کے لیے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے کرکٹر اور سابق آئی پی ایل پلیئر متھن منہاس مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی حالیہ میٹنگ میں منہاس کا نام اس عہدے کے لیے سرفہرست رہا۔ اس وقت وہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ذکا اشرف نے ’بی سی سی آئی‘ کے سیکریٹری جے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی منہاس اس سے قبل دلیپ ٹرافی کے لیے نارتھ زون کے کنوینر رہ چکے ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ...
    انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو اور ان کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کرکے وسیع القلبی کی اس عظیم روایت کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کے تحت برصغیر کے کرکٹرز نے فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران بھی ہوش مندی اور انسان دوستی سے کنارہ نہیں کیا تھا۔ اس عمل کی سب سے روشن مثال ٹیسٹ کرکٹ میں انڈیا کے پہلے کپتان سی کے نائیڈو کی ہے جنہوں نے 47 کے فسادات میں ٹرین میں شرپسندوں سے فضل محمود کی جان بچائی تھی ۔ اپنے بلے سے بولرز کی خبر تو وہ اچھی طرح لیتے رہے تھے لیکن اب اس کے ذریعے انہوں نے انتہا پسندوں کو متنبہ کیا کہ وہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔  صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر  کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر  نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ علاوہ ازیں سیرین ایئر کے مالک اور سی ای...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (آن لائن) پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو بلوچستان جانے سے روک دیا گیا، سیکورٹی خدشات پر جیکب آباد اسٹیشن پر روکا گیا، کوئٹہ کے مسافر خوار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کو ایک بار روک لیا گیا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روکنا معمول بنتا جارہا ہے جس کے باعث جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اچانک جعفر ایکسپریس کی بلوچستان روانگی مؤخر کرکے ریلوے حکام پریشان کردیتے ہیں بچوں کے ساتھ سفر میں ایسی صورتحال مشکلات بڑھا دیتی ہے پبلک ٹرانسپورٹ کیلیے سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تو پھر ٹرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی انسدادِ دہشت گردی سروس نے کہا ہے کہ شام میں امریکا کے زیرِ قیادت بین الاقوامی اتحاد کے تعاون سے ایک سیکورٹی آپریشن میں داعش کا ایک سینئر رہنما ہلاک ہو گیا۔ سروس نے بتایا کہ عبدالرحمن حلبی کے نام سے معروف کمانڈر عمر عبدالقادر بسام گروپ کے بیرونی آپریشنز اور سیکورٹی کا سربراہ تھا۔ کمانڈر بسام پر لبنان میں ایران کے سفارت خانے پر بمباری اور یورپ اور امریکا میں دیگر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے سمیت مختلف ممالک میں حملوں کی نگرانی کرنے کا الزام تھا جسے بالآخر انٹیلی جنس کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔سنٹرل کمانڈ نے داعش پر کئی حملے کیے ہیں۔
    سری لنکن وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا سے سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز چھین لیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں کوشل مینڈس نے بنگلادیشی بلے باز مہدی حسن کا وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑا جس کے بعد ان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی شکار 46 ہوگئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا کے پاس تھا جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 45 شکار کیے تھے۔ واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
    بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس سری لنکا کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں لٹن داس نے 23 رنز اسکور کے شکیب الحسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ انہوں نے 114 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی جس میں 2556 رنز اسکور کیے۔ واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غذائی دہشت گردوں کو خوراک کے کاروبار کا کوئی حق نہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملاوٹ ایک مکروہ عمل ہے، بچے سے بزرگ تک ہر شہری کی محفوظ خوراک تک رسائی ممکن بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو غذائی دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 9 لاکھ 33 ہزار 700 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 1 ہزار 526 مقدمات درج کئے...
    صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے آج کے اجلاس میں اعلان کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے حالیہ معاندانہ اقدامات کے باعث عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ تعاون مکمل طور پر معطل ہو چکا اور وزارت خارجہ کو اپنی سفارتی مشاورت جاری رکھنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے (پیمان قاہرہ) کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے خصوصی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ صدر مملک ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت میں منعقدہ سپریم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی 20ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ بی کے سپر فور مرحلےکے دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ داسن شناکا 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل مینڈس نے 34 ، نسانکا نے 22 اور آسالنکا نے 21 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحما ن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے 169 رنز کا ہدف دلچسپ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں ایک شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری غلام مرتضیٰ خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ اُنہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی...
    اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر محکمہ خوراک کے گودام سے اکیس ہزار سے زائد بوری گندم کے غبن کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے دو آفیسران کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے سریاب روڈ گودام سیے 2 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 100 کلو گرام کی 21221 گندم کی بوریاں غائب ہوئی تھیں۔ جس پر محکمہ خوراک نے یہ کیس محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کیا۔ محکمہ اینٹی...
    صیہونی اخبار ہارٹز نے فاش کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی پٹی میں ایک بڑای سیاحتی مرکز تعمیر کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے لہذا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادیں ویٹو کر دیتا ہے تاکہ اس طرح نیتن یاہو کو غزہ کی مکمل تباہی اور وہاں کے فلسطینیوں کو جبری جلاوطن کرنے کا مناسب موقع فراہم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار ہارٹز نے فاش کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قراردادیں بار بار ویٹو کر دینے کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رئیل اسٹیٹ کا مالک ہے اور اس کا کام ہاوسنگ اسکیمیں اور رہائشی پراجیکٹس کے ٹھیکے لینا...
    چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت...
    پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقابلے میں سنائی گئی قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت سے سنائی گئی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے تقاضوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا اور شواہد کو نظرانداز کیا گیا۔ اپیل میں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے بچنے کے لیے فون بند کرکے آرام کرنا چاہیے۔ سوریہ کمار نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اپنے کمرے بند کریں، فون بند کریں اور سو جائیں۔ یہی سب سے بہتر ہے۔ کہنا آسان ہے لیکن عمل مشکل، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیا سننا چاہتے ہیں اور دماغ میں کیا جگہ دینا چاہتے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کی ٹکراؤ...
    ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو روکا گیا ہے،یہ ٹرین اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے کھڑی ہے جس وجہ سے مسافروں میںشدید پریشانی پائی جا رہی ہے۔ جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ Post Views: 7
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کا حل ڈھونڈ لیاہے جس کیلئے پاک بھارت میچ کا پریشر ہینڈل کرنے کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ کے طور پر جوائن کر لیا ہے ، ڈاکٹر راحیل کھلاڑیوں کے ذہنی تناؤ کو دور کرینگے،پریشرہینڈل کرنے کے طریقے بتائیں گے۔ Post Views: 7
    بھارتی ویمنز ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں 412 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ بیتھ مونی نے 57 گیندوں پر سنچری بناکر ویمنز ون ڈے میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ انہوں نے 75 گیندوں 23 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جارجیا وول 81 اور ایلس پیری 68 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 412 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے آج کے میچ میں بریسٹ...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا لی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کے بارے میں جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا جواب میں نے ایسے کرکے دیا کہ اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوا دی تاکہ واضح ہو کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے انہوں نے کہاکہ میرے 30 سالہ سیاسی سفر میں کبھی اپنے اہل خانہ کو عوامی طور پر سامنے نہیں لایا، لیکن اس بار غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے مجھے یہ فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم شاندار فارم میں دکھائی دے رہی ہے اور اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے سب کو متاثر کر رہی ہے۔مالدیپ میں جاری اس ایونٹ میں پاکستان نے لگاتار تیسری فتح سمیٹ کر سیمی فائنل مرحلے کی راہ مزید ہموار کر لی ہے۔ تازہ ترین میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم مالدیپ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی، جو قومی کھلاڑیوں کی ثابت قدمی اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔میچ کا آغاز پاکستان کے لیے مشکل رہا اور پہلے سیٹ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز کھیل کے بعد 15-16 سے برتری حاصل کی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں...
    ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے پر خبروں میں رہنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تاہم اس بار وجہ کچھ اور ہے۔ عمان کے خلاف جیت کے بعد سوریا کمار یادو نے حریف کھلاڑیوں کے ساتھ غیر معمولی دوستانہ انداز اختیار کیا۔ عمانی اوپنر عامر کلیم، جو کراچی میں پیدا ہوئے اور بھارت کے خلاف 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کو انہوں نے خصوصی گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا میچ کے بعد بھارتی کپتان عمانی کھلاڑیوں کے پاس گئے جہاں ڈپٹی ہیڈ کوچ نے ان کا تعارف کرایا۔ سوریا کمار یادو...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں...
    —فائل فوٹو سندھ حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان ایم نائن سپرہائی وے کی زمین پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔این ایچ اے نے زمین کی قیمت ادا کرنے سے انکار کردیا، سندھ حکومت نے زمین دینے سے روک دیا۔تنازع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے معاملہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ زمین کا تنازع 30 دن میں حل کیا جائے، عدالت نے متنازع زمین کا مشترکہ سروے کرنے کی ہدایت کر کے رپورٹ طلب کر لی۔چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت کمیٹی نے زمین کی قیمت ادا کرنے کی سفارش کردی۔ این ایچ اے چیئرمین نے...
    بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمان کے خلاف میچ میں ٹاس کے وقت  ٹیم میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔ ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزینٹر روی شاستری نے ان سے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق پوچھا تو سوریا کمار سوچ میں پڑگئے۔ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ لیکن ٹاس کے موقع پر کپتان سوریا کمار نے ہرشت کا نام لیا تاہم دوسرے کھلاڑی کا نام انہیں یاد نہ آسکا۔ سوریا کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں روہت شرما بن گیا ہوں‘۔ https://x.com/GURmeetG9/status/1969040281149354344 واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوچکا ہے کہ وہ ٹیم میں تبدیل کیے گئے کھلاڑیوں کا نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کا¶نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حیدرآباد نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے روپوش دہشت گرد کو حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی حیدرآباد نے قاسم آباد سے گرفتار کئے جانیو الے کالعدم تنظیم سندھودیش لیبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد سنی پٹھان کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کئی روز سے بلوچستان میں روپوش تھا اور گزشتہ روز رات ہی قاسم آباد پہنچا تھا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا ، ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ ، پنجاب جانے والے کارگو ٹرالر زپر پیٹرول بموں سے حملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق)کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام، حادثات اور بدنظمی ایک بڑی وجہ الکرم اسکوائر سمیت شہر کے وسط میں قائم غیر قانونی انٹرسٹی بس اڈے بھی ہیں۔ یہ اڈے شہری زندگی کو یرغمال بنا کر موت کے کنویں میں دھکیل رہے ہیں۔صبح و شام بسوں کے ہارن، کنڈکٹروں کی آوازیں، ڈرائیوروں کی دھکم پیل اور مسافروں کا ہجوم ، جیب کتروں اور ٹھگوں کی بھر مار یہ سب کچھ اس بات کی علامت ہے کہ قانون اور ضابطے صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں۔ایک عینی شاہد محمد راشد نے جو روزانہ دفتر جانے کے لیے اس شاہراہ سے گزرتے ہیں، نے بتایا کہ ہم صبح سے شام تک ٹریفک میں پھنستے رہتے ہیں۔...
    ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز دبئی : دبئی کے فور سیزنز ہوٹل جمیرا بیچ میں بدھ، یکم اکتوبر 2025 کو ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 کا پہلا پلیئرز آکشن منعقد کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ لیگ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں تمام چھ فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی۔ اس سے قبل جولائی میں کھلاڑیوں کی ریٹینشن لسٹ جاری کی گئی تھی۔اہم نکات:فرنچائزز کو مجموعی طور پر 1.5 ملین سے 2 ملین امریکی ڈالر خرچ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم از کم 8 لاکھ امریکی ڈالر آکشن...
    لاہور میں کھیلے گئے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس (DLS) طریقہ کار کے تحت 25 رنز سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ تزمین بریٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 141 گیندوں پر ناقابلِ شکست 171 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20: پاکستان کو شکست، جنوبی افریقہ نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 44.4 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ٹیم کامیابی سے...
    آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے اے آئی پلیٹ فارم تک مفت رسائی دے دی۔ برطانیہ کی تاریخی یونیورسٹی اس اقدام کے بعد طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت میں رسائی دینے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام طلبا اور اسٹاف کو چیٹ جی پی ٹی ای ڈی یو (خاص ورژن جو تعلیمی اداروں کے لیے بنایا گیا جس میں ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے سخت ضوابط طے کیے گئے ہیں) سسٹم تک رسائی دی جائے گی۔ چیٹ جی پی ٹی کی لانچ اور مقبولیت کے بعد تعلیم کے شعبے میں اس پلیٹ فارم کو نقل کے لیے استعمال کیے جانے کے امکانات پر...
    دنیا بھر سے آئے ہوئے گورکنوں نے حال ہی میں ہنگری میں منعقدہ 8ویں بین الاقوامی قبر کھدائی چیمپئن شپ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد نہ صرف گورکنوں کی محنت کو سراہنا ہے بلکہ اس پیشے کو نوجوانوں کے لیے پرکشش بنانا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصر کے شہر اسوان میں قدیم چٹانی قبریں دریافت یہ منفرد مقابلہ 6 ستمبر کو منعقد ہوا جس میں 2،2 افراد پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ان کا چیلنج یہ ہوتا ہے کہ وہ 2 میٹر لمبی، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 1.6 میٹر گہری قبر 2 گھنٹوں کے اندر کھودیں اور پھر تقریباً 2.5 ٹن مٹی واپس ڈال کر خوبصورت طریقے سے قبر کا مٹی کا ڈھیر بنائیں۔...
    پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی سپیڈ سیمتعلق اپنیوعدے کوپورا کریں گے،قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توسیاست نہیں کرتے مگرمخالفین کوئی موقع نہیں چھوڑتے،تاریخی سیلاب کیاثرات عوام بھگت رہیہیں، سیلاب سے خیبرپختونخوا،پنجاب متاثرہوئیہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کرنے کی درخواست کی تھی، جب...
    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں اس کے جمہوری نظام کی اصل روح ہوتی ہیں، اس لیے اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ ہے تو اُسے کمیٹیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے، کیونکہ جمہوریت صرف پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے نہیں بلکہ پارلیمانی عمل میں شراکت سے مستحکم ہوتی ہے۔ انہوں نے سیاسی منظرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ کچھ وقت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں موجودہ صلاحیتی چارجز (اسٹینڈرڈ کاسٹ) پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف کوئی معجزہ ہی ان میں کمی لا سکتا ہے رپورٹ کے مطابق یہ ریمارکس نیپرا کے رکن( ٹیکنیکل) رفیق احمد شیخ نے گیارہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے یوز آف سسٹم چارجز کے تعین سے متعلق درخواستوں پر عوامی سماعت کے دوران دئیے.(جاری ہے) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے آن لائن سماعت کی جبکہ رکن قانون عامنہ احمد اور ممبر ڈویلپمنٹ مقصود انور خان بھی شریک تھے حکومت کی جانب سے 800 میگاواٹ بجلی کے نیلامی منصوبے اور کمپیٹیٹو ٹریڈنگ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔واقعہ رونما ہونے پر سیکرٹری بار منظور احمد اور دیگر وکلا موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کریں گے۔ دوسری جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمن فٹبال کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کلب ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا ہے۔کراچی سٹی ایف سی، جو پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم ہے، اب ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔ اس شمولیت کو نہ صرف خواتین کے کھیلوں میں ترقی سمجھا جارہا ہے بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے عالمی منظرنامے میں بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔یہ ٹورنامنٹ 5 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیپال میں منعقد ہوگا۔ اس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی پانچ بہترین خواتین فٹبال کلب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کراچی سٹی ایف سی کرے گی، جبکہ دیگر ٹیموں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کو شنگھائی کی طرز  پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں شنگھائی میونسپل فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں کراچی شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مؤثر اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر خراجِ تحسینگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام کے سیکیورٹی اقدامات پر رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دی اور کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی عبداللہ مومند کو سوالات پوچھنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے نوٹس میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافی نے بدنیتی پر مبنی سوالات پوچھے، سوال پوچھا گیا خیبرپختونخوا میں حکومت کون چلا رہا ہے؟ پوچھا گیا عمران خان کے حکم باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟ نوٹس کے مطابق کہا گیا کہ فیصل امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے معاملات چلا رہے ہیں، یہ سوال ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002 کے سیکشن تین اور چار کے زمرے میں آتا ہے، اس سوال سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شہرت کو نقصان پہنچا، اس سوال...
    — فائل فوٹو  بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کے خلاف دائر درخواست پر استغاثہ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ جیل ٹرائل کو اے ٹی سی منتقل کرنا پنجاب حکومت کا ایگزیکٹو آرڈر ہے، ایگزیکٹو آرڈر پر نظرثانی عدالت کا اختیار ہے، 2016ء میں سی آر پی سی میں ترمیم کے تحت ملزم کی ویڈیو لنک پر پیشی کی منظوری دی گئی۔اُنہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایکٹ کے سیکشن21، 15 کے تحت عدالت کا اختیار ہے...
      اسکرین گریب پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی ہے، جلسے میں ہر شخص بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے آواز بلند کرے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل جاوید نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ایسے سیاسی انتقام کا نشانہ کسی کو نہیں بنایا گیا، ہم چاہتے ہیں عدالتیں جَلد کیسز سنیں اور ہمیں انصاف ملے۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سارے کیسز بے بنیاد ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کو بہت پہلے اُڑ جانا چاہیے تھا، اِن کیسز میں کچھ نہیں، تیزی سے انصاف ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ...