پی ٹی آئی کو وسیع مذاکرات کیلئے شہباز شریف کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے، اب اسے وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیراعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جان لینا چاہئے کہ سڑکیں، چوک، دھرنے اور لانگ مارچ نہ اسے پہلے کسی منزل تک لے کر گئے ہیں نہ اب لے کر جائیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل صرف سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہی سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنا جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اتنا ہی اچھا ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی پی ٹی آئی
پڑھیں:
شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔