Jasarat News:
2025-11-05@01:53:03 GMT

نادر شاہ عادل مرحوم پر بنائی گئی دستاویزی فلم کی اسکریننگ

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

کراچی ( پ ر)معروف سینئر صحافی نادر شاہ عادل (شاہ جی) کی پہلی برسی کے موقع پر اْن کی شخصیت اور فن سے متعلق تیار کردہ دستاویزی فلم کی نمائش کراچی پریس کلب میں ہوئی۔ 35 منٹ کے دورانیے کی یہ فلم فائن ٹی وی نے تیار کی جس کے پروڈیوسر ڈائریکٹر معروف صحافی ریاض عاجز ہیں۔ فلم کی تیاری میں سینئر صحافی الطاف مجاہد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر نظامت کے فرائض الطاف مجاہد نے انجام دیے۔ تقریب کی صدارت سینئر صحافی سید صفدر علی نے کی جبکہ روزنامہ نئی بات کے مدیر مقصود یوسفی اور سینئر صحافی عامر لطیف مہمانانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر روزنامہ ایکسپریس کے حسن عباس، رمضان بلوچ، رفیق بلوچ اور بچل لغاری نے بھی خطاب کیا۔ سید صفدر علی نے کہا کہ نادر شاہ عادل جامعیت کے قائل تھے۔ وہ اپنے کام میں غیر معمولی مہارت رکھتے تھے اور کسی بھی موضوع پر بخوبی لکھ سکتے تھے۔ مقصود یوسفی نے کہا کہ نادر شاہ مثالی نوعیت کی اصول پرستی کے قائل و حامل تھے۔ اْن کے حالاتِ زندگی اور کارکردگی پر بنائی جانے والی یہ دستاویزی فلم غیر معمولی ستائش کی مستحق ہے۔ ریاض عاجز نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ عامر لطیف نے کہا کہ نادر شاہ عادل اْن کے بھی استاد تھے جنہیں صحافت کی دنیا استادوں میں شمار کرتی ہے۔ وہ حقیقی معنوں میں اعلیٰ پائے کے صحافی تھے۔ حسن عباس نے کہا کہ ہم اسٹریٹ اسکول پراجیکٹ میں ان کے ساتھ تھے۔ انہیں بہت دھمکایا گیا مگر نہ تو وہ خود ڈرے اور نہ ہی ہمیں ڈرنے کا موقع دیا۔ وہ سب کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نادر شاہ عادل سینئر صحافی نے کہا کہ فلم کی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • الخدمت کراچی میں2400 باہمت بچوں کی کفالت کررہی ہے‘ نوید بیگ
  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خود مختاری یقینی بنائی جائے، جاوید قصوری
  • الخدمت 2400 باہمت یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے‘نویدعلی بیگ
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول پانچویں روز میں داخل، شرکا کی دلچسپی برقرار
  • قوم کی بات کرنا عمران خان کا جرم ہے‘حلیم عادل شیخ
  • گورنر سندھ کاآغاسراج کے اہل خانہ سے اظہار افسوس
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب