Jasarat News:
2025-04-25@05:12:34 GMT

مختلف حادثات میں بچے سمیت 2افرادجاں بحق،7زخمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاںبحق ہوگئے دیگرواقعات میں بچی سمیت 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود لالو کھیت10نمبر سے ڈاکخانہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے 45 سالہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جمعرات کے روز دوران علاج دم توڑ گیا۔متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سر د خانے منتقل کرد یا گیا ۔ دوسری جانب گڈاپ ٹاؤن ٹاون کے علاقے مولا کالونی میں آگ سے جھلس کر 2 سالہ بچی نتیجہ دختر حسن خا ن زخمی ہوگی ، زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ۔شاہ لطیف ٹاون سندھی ہوٹل عبداللہ گوٹھ نذد عثمانیہ مسجد کے قریب آگ سے جھلس کر 20 سالہ نعیم بخش زخمی ہوگیا ،زخمی کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ۔اسٹیل ٹاؤن پیپری نذد باب رحمت مسجد کے قریب عمر رسیدہ خاتون ایمان دختر ابراہیم آگ میں جھلس کر زخمی ہوگئی ۔ قیوم آباد سی آر پٹے کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 02 افراد زخمی ہوگئے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری

لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا، سندھ 16 سالہ کارکردگی بتائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد دعلی  شاہ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں۔ کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ اور کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے؟ انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت گزشتہ 16 سالوں سے سندھ میں حکمران ہیں، اب انہیں اپنی کارکردگی بتانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ مریم نواز نے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور گندم پر 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ پیداوار حاصل ہو گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی اب دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
  • مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری