صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیکا ترمیم کے خلاف میڈیا کے تحفظات کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے قانون سازی سے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے قبل صحافیوں کی رائے پر غور کیا جانا چاہیے تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صدر پاکستان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ قانون پر صحافی برادری کو اعتماد میں لیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق صدر نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ امریکا سے واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات کریں گے۔
تاہم بعد میں صدر نے قانون پر دستخط کردیے اور وعدے کی پاسداری نہیں کی جو انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس سطح پر ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ قانون میں صحافی برادری کی رائے پر غور کیا جانا چاہیے تھا جس کا میڈیا پر وسیع اور براہ راست اثر پڑا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی تاریخ کی روشنی میں بل کے غلط استعمال سے متعلق تحفظات جائز ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ صحافیوں کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی موجودگی میں ملاقات کی تھی اور ان کی حمایت طلب کی تھی جس کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے صدر زرداری کو فون کرکے ان سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر زرداری نے مولانا کو یقین دلایا تھا کہ وہ یہ معاملہ وزیر داخلہ کے سامنے اٹھائیں گے لیکن صدر نے نقوی کی واپسی کا انتظار بھی نہیں کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر نے ’دباؤ میں‘ بل پر دستخط کیے ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن انہوں نے نہیں کی کی تھی
پڑھیں:
شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انتہائی جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے لاکھوں مداحوں سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ سیکیورٹی حکام کی ہدایات کی وجہ سے ان سے ذاتی طور پر ملاقات نہیں کرسکے۔
شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’مجھے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں باہر آ کر آپ تمام پیارے لوگوں سے نہیں مل سکوں گا جو میرا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مداحوں کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سب کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا۔
اداکار نے اپنے مخصوص انداز میں لکھا ’’میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں لیکن یہ اقدام سب کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مجھے سمجھنے کےلیے آپ کا شکریہ، یقین کریں آپ سب سے ملاقات نہ ہو پانے کا دکھ مجھے آپ سے زیادہ ہے۔‘‘
انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ’’میں آپ سب کو دیکھنے کا منتظر تھا کیونکہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ممبئی کے رہائشی مکان ’منت ہاؤس‘ کے باہر ہزاروں مداحوں کا ہجوم جمع تھا، جو روایتی طور پر اداکار کے بالکونی میں ظاہر ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
تاہم سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر شاہ رخ خان اس بار اپنے مداحوں کو براہ راست نظر نہ آ سکے، جس پر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کی اس معذرت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھی موہ لیا ہے، جو ان کی اس حساسیت اور ذمے داری کے قائل ہیں۔