شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں ڈی ریل ہو کر پٹری سے نیچے اتر گئیں ۔ٹرین کو حادثے کے بعد تمام اپ اور ڈائون ٹرینیں رک گئی ۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیاگیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: کے پی ٹی پل آج رات سے 1 ماہ کیلئے بند ہو گا
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس کے ساتھ حکمتِ عملی تیار ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔