سول اسپتال کی 2 نرسیں ادویات چوری کرتے پکڑی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سول اسپتال حیدرآباد کی دو نرسیں ادویات چوری کرتے پکڑی گئیں، نرسیں دوائیوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرارہورہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال حیدرآباد میں خفیہ اطلاع پر اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر فیضان میمن اور اے ایم ایس اسٹور ڈاکٹر پونم جتوئی نے کارروائی کرکے اسٹاف نرس ثمینہ اور نغینہ کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔اس سلسلے میں اے ایم ایس ڈاکٹر آفتاب پُھل کا کہنا ہے کہ نرسیں دواوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرار ہورہی تھیں۔دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری کرتی تھیں جن کے خلاف آج کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں نرسز چوری کی ادویات گاڑی میں لیکر جانے لگی تھی کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔آفتاب پُھل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں نرسز کو کراچی سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور:کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے۔
فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتک ملزمان لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔
ملزمان راجا اور بلال چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔