امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں دل کے مریضوں کی اموات کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔
اس حالیہ رپورٹ نے امریکا میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے یہ تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے دوست اور پیارے ہوتے ہیں۔
دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو اپ-ڈیٹ کیا ہے جو کہ 2022 میں دل کی بیماری سے 941,652 امریکیوں کی اموات کو ظاہر کرتا ہے۔
2022 کے سی ڈی سی ڈیٹا میں دل کی بیماری سے ہونے والی اموات کی تعداد، کینسر، حادثات اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات سے زیادہ تھی۔
کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ دل کی بیماری اور فالج سے مر رہے ہیں جو کہ دنیا میں موت کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ یہ دونوں حالتیں تمام کینسر اور حادثاتی اموات سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دل کی بیماری
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔