چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی ہے اور اس کا شہروں کا سفر شروع ہوگیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ اس سے قبل میگا ایونٹ کی ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر پاکستان پہنچ چکی ہے۔لاہور پہنچنے کے بعد اس چمچاتی ٹرافی نے مختلف شہروں کا سفر شروع کر دیا ہے۔ٹرافی کو آج شیخوپورہ لے جایا گیا ہے۔ کل ملتان اور 2 فروری کو فیصل آباد پہنچے گی۔ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔ اس کے بعد 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی، ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔اسی دوران ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی ہونے والی افتتاحی تقریبات میں ان میدانوں میں بھی لائی جائے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے۔پاکستان 19 فروری کو نیوزی لینڈ سے اپنا افتتاحی میچ کھیلے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو بھارت سے دبئی میں ہوگا۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ جب ک فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی فروری کو کے بعد
پڑھیں:
کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔
انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔
کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
Post Views: 1