جنید خان کا عامر کی سابقہ بیویوں پر تبصرے کے بعد ندامت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان ان دنوں اپنی فلم "لوویاپا" کی تشہیر میں مصروف ہیں اور حال ہی میں، وہ اپنے والد عامر خان اور ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ بگ باس 18 کے گرینڈ فینالے میں شریک ہوئے۔
شو کے دوران، سلمان خان اور عامر خان کے درمیان دوستانہ گفتگو جاری تھی، جس میں جنید خان نے اپنے والد کی سابقہ بیویوں پر ایک مزاحیہ تبصرہ کر دیا، جس پر بعد میں انہوں نے اظہارِ افسوس کیا۔
شو کے دوران، سلمان خان اور عامر خان نے فلم "لوویاپا" کے 'فون ایکسچینج' تھیم پر مذاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کے فونز چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران، سلمان خان نے عامر کے فون میں دلچسپی ظاہر نہ کی اور کہا، "مجھے وہاں بس رینا دتہ یا کرن راؤ کے میسجز ہی ملیں گے"۔ جس پر جنید خان نے مزاحیہ انداز میں کہا، "تو دو دو ایکس وائف کی گالیاں پڑھ پاؤ گے آپ"۔
اس جملے پر سب نے ہنسی مذاق میں بات ختم کر دی، لیکن جنید خان بعد میں اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے نظر آئے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا: "شاید یہ تبصرہ تھوڑا نامناسب تھا۔ وہ دونوں (عامر اور سلمان) بہت سینئر اداکار ہیں اور میں تھوڑا زیادہ محتاط رہ سکتا تھا۔ وہ چالیس سال سے انڈسٹری میں ہیں اور بہت بہترین فنکار ہیں۔ مجھے زیادہ محتاط رویہ اپنانا چاہیے تھا۔"
"لوویاپا" جنید خان اور خوشی کپور کی پہلی تھیٹر ریلیز فلم ہے، جو 2022 کی تمل فلم "Love Today" سے متاثر ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کے والد انہیں اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے فون ایکسچینج کرنے کا کہتے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی راز کھل کر سامنے آ جاتے ہیں۔ یہ فلم 7 فروری 2025 کو ویلنٹائن ڈے سے پہلے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان اور
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔