پی پی، ن لیگ کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پی پی، ن لیگ کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) مل کر ان تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ مزید پروگراموں کا جلد اعلان کریں گے، 60اور 70کی دہائی میں دنیا ہمارے تعلیمی نظام کو سراہتی تھی، آج ہمیں اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک تعلیم اورصحت کے شعبے میں ہم سے بہت آگے ہیں، ہمیں اپنی سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ان شعبوں میں بہتری لانا ہوگی، نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی بنانا ہے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو انتشار کی سیاست نہیں بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف آنا چاہیے، صوبے میں کالی بھیڑوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے دوران متعدد طلبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مظاہرین سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک مارچ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران لا کالج کے بیرونی یونیورسٹی گارڈز اور طلبا کے درمیان کشیدگی بھی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟
طلبا نے احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے اور گرلز ہاسٹل میں میل وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین وائس چانسلر آفس کے سامنے پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور کئی طلبا کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مظاہرین میں مزید اشتعال پیدا ہوا۔
یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ طلبا تنظیم احتجاج کی آڑ میں اپنے معطل ساتھیوں کو بحال کروانا چاہتی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب یونیورسٹی طلبا گرفتار مظاہرہ، پولیس