خیبرپختونخوا کابینہ میں سرکاری ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پشاور: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا MI 17 ہیلی کاپٹر ائیرایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی modification کرکے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔
ان کا کہا تھا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولینس کے لئے فنڈ فراہم کرےگی، وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر پہلے ہی سے کُرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے
ملزمان کے خلاف ضلع اٹک کے6 تھانوں میں 26نومبر احتجاج کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق