حماس کی کامیابی نے 22 سال بعدفلسطینی قیدی کو اپنی جوان بیٹیوں سے ملوادیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
غزہ: حماس کی کامیابی نے اسرائیلی جیلوں میں عمر گزارنےوالے شخص کو 22 سال سے بعد اپنی جوان بیٹیوں سے ملوادیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔
اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 110 فلسطینی قیدیوں میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے، جنہوں 22سال بعد اپنی بیٹیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
خیال رہےکہ حسین نصر کو 22 سے پہلے اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین نصر کی گرفتاری کے بعد ان کی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں جو اب 21 اور 22 سال کی ہیں۔ زندگی میں پہلی مرتبہ اپنے والد سے ملاقات کرتے ہوئے 21 سالہ رگت نے کہا کہ آج اندازہ ہورہاہے کہ باپ کی اہمیت کیا ہے؟’میں پہلی مرتبہ انہیں گلے لگارہی ہوں، ان جذبات کو بیان نہیں کرسکتی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیٹیوں سے
پڑھیں:
لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔
حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔
اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا، اس منصوبے کیو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔
اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے۔
عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔