Jasarat News:
2025-04-25@20:41:40 GMT
خیرپور: زمینی تنازع پر کلہاڑیاں چل گئیں، ایک شخص قتل، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
خیرپور (جسارت نیوز) گمبٹ کے کچے کے علاقے میں زمینی تنازع پر بھلیم، سیال اور لنڈ برادریوں میں تصادم کے نتیجے میں کلہاڑیاں لگنے سے ایک شخص افضل بھلیم قتل ہوگیا، جبکہ بدر، آصف، نعیم بھلیم سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ تینوں گروپ مورچہ بند ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔