مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری میں پہلے ’’ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو 2025‘‘ کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس منعقد۔ پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس انصاری ریزیڈنسی، نزد زین سی این جی میں منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور احمد کھڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقراء جنت، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد اسداللہ کھوکھر اور ضلع بھر کے تمام افسران سمیت مختلف این جی او کے نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں 8 اور 9 فروری 2025 کو منعقد ہونے والے “ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو” کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایکسپو کا مقصد مٹیاری کی زراعت، لائیو اسٹاک، دستکاری، خواتین کے کاروباری مواقع، اور مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے، ایونٹ کے دوران پھولوں کی نمائش، دودھ دینے والے جانوروں کے مقابلے، لائیو اسٹاک چیمبر، طلبہ کی سائنسی نمائش، اجرک، سندھی ٹوپی، کاشی، جنڈی اور دیگر ثقافتی مصنوعات کے اسٹالز، پالتو پرندوں کی نمائش، ثقافتی کھیلوں کے مقابلے، لائیو اسٹاک نیلامی اور زراعت و مویشیوں کے حوالے سے ماہرین کے تحقیقی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور موت میں نیا موڑ

مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور پراسرار موت کے حوالے سے ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے، جس کے بعد پولیس نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دانش مقصود کا دعویٰ ہے کہ حمیرا کے فون پر آخری بار سرگرمی 5 فروری 2025 کے بعد نوٹ کی گئی، جبکہ ان کی اسٹائلسٹ سے آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔ دانش کے مطابق اداکارہ کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا، تاہم اس کے بعد تمام رابطے منقطع ہو گئے۔ دانش کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکتوبر کے بعد کئی بار حمیرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ فون کالز کا جواب آیا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ بالآخر 5 فروری 2025 کو دانش نے سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6 فروری کو دوبارہ رابطہ کرنے پر واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی ہٹا دی گئی تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا، جسے وہ مشکوک قرار دیتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے ان کے فراہم کردہ اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اداکارہ کے فون پر آخری سرگرمی کس نے کی اور کیا یہ واقعہ کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں۔ واقعے نے اداکارہ کی موت کے گرد شکوک و شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ مداح اور ساتھی فنکار بھی انصاف کے حصول کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: متاثرہ فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
  • قائمہ کمیٹی نے پنجاب میں مویشیوں سے آمدنی پرٹیکس ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا
  • پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم جلد ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر
  • پنجاب میں لائیو اسٹاک آمدن پر زرعی ٹیکس ختم، ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور
  • پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور موت میں نیا موڑ