شاہدرہ:شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں‘ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرینکی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی پل سے نیچے جااتری۔ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈائون ٹریک بند ہو گیا اور لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر رہا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام کی جانب سے ریلیف کرین شاہدرہ سٹیشن روانہ کردی گئی تھی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ڈی ریلمنٹ کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے سینئر افسروں پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے جو اگلے ہفتے رپورٹپیش کرکے گی جس کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کر کے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔سی ای او نے کہا ڈی ریلمنٹ کے فوری بعد بحالی کا آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور تین گھنٹے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک کلیئر کر دیئے گئے تھے۔عامر علی بلوچ نے کہا پاکستان ریلوے کا سفر محفوظ ترین ہے۔ ہماری سیفٹی ٹیم نے دو سال میں بہت سے ایسے اقدامات کیے جن سے ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
کراچی کے علاقے سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 2 بچے انتقال کر چکے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق پٹھان کالونی سائٹ ٹائون سے ہے۔ بچوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی ہے۔ اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 2300 سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔