کم وقت میں اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن؛ دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی نہایتی کم وقت میں تکیمل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیدیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔
محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے ''عمران خان'' کا نام ہٹایا جارہا ہے؟
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے اسٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صرف 110 روز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی 99 فیصد تکمیل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔
تزئین و آرائش کے بعد 24 ہزار نشستوں والے قذافی اسٹیڈیم میں مزید 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بنی ہے اور اب 34 ہزار سے زائد شائقین بیک وقت گراؤنڈ میں میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
بابر اعظم کے پاس ون ڈے میں نیا ریکارڈ بنانے، کئی لیجنڈز سے آگے نکلنے کا سنہری موقع
قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز بابر اعظم کے پاس ون ڈے سیریز میں نئے ریکارڈز بنانے اور کئی لیجنڈز سے آگے نکلنے کا سنہری موقع ہے۔
طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کی جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کے بعد شائقین کرکٹ نے ان سے ایک بار رنز کے انبار لگانے کی امیدیں باندھ لی ہیں۔
بابر اعظم اب تک 134 میچز کی 131 اننگز میں 19 سنچریاں بناچکے ہیں۔
وہ اس سیریز میں دو سنچریز بناکر لیجنڈ سعید انور کا پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 20 ون ڈے سنچریز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
ایسا کرنے سے بابر اعظم نہ صرف سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیں گے بلکہ برائن لارا، مہیلا جے وردنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے جن کی ون ڈے سنچریز کی تعداد 19 ہے۔
بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 41 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ ایسا کرلیتے ہیں تو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بلے باز بن جائیں گے۔
اگر وہ نصف سنچری سے زائد اسکور بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ لیجنڈ ویون رچرڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔