چیئرمین پی سی بی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
صرف 110 روز میں 99 فیصد اسٹیڈیم کا کام مکمل ہونے پر قذافی اسٹیڈیم نے دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی گئی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا اور باکسز کے باہر لگائی گئی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے وِیو کو بھی دیکھا۔
محسن نقوی نے فلورز کے فنشنگ ورک کا معیار چیک کیا اور اسے برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے اسٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔