Daily Mumtaz:
2025-08-05@08:16:32 GMT

جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری کے دوران 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر پھر بھی جنوری میں محصولات کا ٹارگٹ 956 ارب روپے حاصل نہ ہو سکا اور 84 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔

پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677 ارب روپے تھا، شرحِ سود میں 10 فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراط زر میں 22 فیصد کمی کے باوجود محصولات میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جنوری کے مہینہ میں انکم ٹیکس محصولات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، جنوری کے مہینہ میں سیلز ٹیکس محصولات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنوری میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 34 فیصد اور کسٹم ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں جمع شدہ محصولات تیسری سہ ماہی کے مجموعی محصولات کے ہدف کا ایک تہائی ہیں۔

ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس حکام اس سہ ماہی کے تفویض کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اس سال پہلی دفعہ کسٹمز ڈیوٹیز کی وصولی میں نمایاں اضافہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور نمو کا آئینہ دار ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے ٹیکس محصولات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، معاشی چیلنجز کے باوجود محصولات کی وصولی میں 26 فیصد مجموعی اضافہ خوش آئند ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6794 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6964 ارب روپے کے محصولات کا ہدف تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصد اضافہ ہوا محصولات میں ارب روپے کے وصولی میں ایف بی آر جنوری کے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ

 

کراچی :پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5229 روپے اضافہ ہواہے اور قیمت تین لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3363 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔
اس کے علاوہ آج پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں چاند کی قیمت میں 53 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3953 روپے پر آ گئی ہے ۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • 2034 تک بجلی 25 فیصد مہنگی ہو سکتی ہے، پاور ڈویژن کی پیشگوئی
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • افراط زر میں کمی؛ کیا شرح سود کو 6 فیصد تک لایا جا سکتا ہے؟
  • ٹرمپ کی تجارتی پابندیاں برقرار رہنے کا امکان، امریکی تجارتی نمائندے کا دعویٰ
  • سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ
  • سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ
  • اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح  7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک