پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
---فائل فوتو
پنجاب ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، اسی طرح موٹر وے ایم 3، فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند ہے۔
لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے دھند کی وجہ سے بند.
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بھی اسی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے ڈیوس روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاھو، ایئر پورٹ، فیروز پور روڈ، ہربنس پورہ، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ اور بحریہ ٹاؤن میں دھند چھائی ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے.اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے. عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔