جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھے تھے۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
خط میں ججز نے کہا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل: پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہذا اُنہیں مہلت دی جائے۔
عدالت نے ہدایت دی کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہوں اور نیب انکوائری جوائن کریں۔
عدالت نے حکم دیا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرے اور اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کیا جائے۔
ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرے گا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔