واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی ہوا بازی کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ایک مسافر جیٹ طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعدواشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اس حادثے میں مسافر طیارے کے عملے کے ارکان سمیت 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے.
(جاری ہے)
دریائے پوٹومک میں نعشوں کی تلاش جاری ہے اور حکام نے بتایا کہ اب تک 41 نعشیں نکالی جا چکی ہیں واشنگٹن کے فائر چیف جان ڈونلی نے صحافیوں کو بتایا کہ 28 نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ تمام لاشیں ڈھونڈ لیں لی جائیں گی ریگن ایئرپورٹ کے نائب صدر ٹیری لیسک نے بتایا کہ توقع ہے کہ ایئرپورٹ کے تین میں سے دو رن وے ایک ہفتے تک بند رہیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ایئرٹریفک کا 90 فی صد بوجھ اٹھاتا ہے اور اس طرح یہ امریکہ کا سب سے مصروف رن وے ہے اس حادثے نے دارالحکومت واشنگٹن کے اس انتہائی مصروف ایئر پورٹ کی سلامتی اور ٹاور کنٹرولرز کی قلت پر سوال اٹھا دیے ہیں واشنگٹن کے علاقے میں تین کمرشل ایئر پورٹ اور متعدد فوجی مرکز قائم ہیں اور حکومت کے اعلیٰ عہدے دار عموماً ہیلی کاپٹرپر سفر کرتے ہیں. گورنمٹ اکاﺅٹیبلٹی آفس کی 2021 کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 تک کے تین سال کی مدت میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے 30 میل کے دائرے میں ہیلی کاپٹروں نے 88 ہزار پروازیں کیں جن میں 33 ہزار فوجی اور 18 ہزار قانون نافذ کرنے والوں کی پروازیں تھیں نیشنل ٹرانسپوٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ وہ مسافر طیارے سے ٹکرانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں کاک پٹ کی آوازیں اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ ہوتا ہے. مسافر طیارے کا بلیک باکس مل چکا ہے اور ماہرین اس کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ تازہ اطلاعات کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ انہیں ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے ہوا بازی کے وفاقی ادارے ایف اے اے نے کہا ہے کہ اسے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کا سامنا ہے اور اس وقت ان کے پاس ضرورت سے تین ہزار ایئر ٹریفک کنٹرولر کم ہیں ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2023 میں ان کے سرٹیفائیڈ کنٹرولرز کی تعداد 10 ہزار 7 سو تھی اور اب بھی یہی صورت حال ہے.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلی کاپٹروں نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ کے واشنگٹن کے ہے اور
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔