سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے : احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے،ہے ، سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے ، معاشرے سے سیاسی نفرت کا خاتمہ باہمی یک جہتی سے ہی ممکن ہے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز کمیونٹی کو ذمہ دارانہ سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-25