فری عمرے پر جانے والی خاتون سعودی ائیرپورٹ پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
فری عمرے پر جانے والی ہری پور کی خاتون کو سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فری عمرے پر جانے والی غازی صوبژا سٹی کی رہائشی خاتون کو خشک فروٹ کے پارسل میں 6 کلو منشیات دھوکے سے تھما دی گئی تھیں۔ خاتون کو مفت عمرے کے نام پر ایک مقامی شخص نے بھیجا تھا۔
خاتون کو سعودی ائیرپورٹ پر ریسیو کرنے والے ان کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون کو
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔