لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سال بیٹی قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سال بیٹی مبینہ طور پر قتل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا، پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تیں بچے تھے جو وفات پاگئے، سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی، علینہ تین سال حریم فاطمہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیا بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی اور ملزمہ علینہ کو گرفتار کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔