سابق جرمن صدر ہورسٹ کوئلر انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) جرمن صدارتی دفتر نے مطلع کیا کہ اکیاسی سالہ کوئلر نے برلن میں ہفتے کو اپنی آخری سانسیں لیں۔
ہورسٹ کوئلر ایک ماہر اقتصادیات تھے اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جرمنی کے ایسے پہلے صدر تھے، جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہ تھا۔ صدارت سے قبل وہ واشنگٹن میں انٹرنیشنل مانیٹر فنڈ کے سربراہ تھے۔
سابق جرمن صدر رومان ہیرسوگ انتقال کر گئے
معروف جرمن سیاستدان انتقال کر گئے
جاپان میں دنیا کے معمر ترین انسان کا 116 برس کی عمر میں انتقال
جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کوئلر کی اہلیہ کے نام ایک خط میں کہا، ''ہورسٹ کوئلر کی وفات کے ساتھ، ہم نے ایک انتہائی معزز اور بے حد مقبول شخصیت کو کھو دیا ہے، جنہوں نے ہمارے ملک اور دنیا کے لیے عظیم خدمات انجام دیں۔
(جاری ہے)
‘‘واضح رہے کہ سن دو ہزار نو میں ہورسٹ ہوئلر دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے، تاہم مئی دو ہزار دس میں جرمن فوج مشنز کے حوالے سے ان کے ایک بیان پر تنقید کی گئی، تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
صدارتی دفتر کے مطابق شدید علالت کی حالت میں وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے جب کہ اس موقع پر ان کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔
ع س، ع ت (روئٹرز، ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انتقال کر گئے
پڑھیں:
ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوانے والے دین محمد پہلوان طویل انتقال کرگئے
ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوانے والے پہلوان دین محمد علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 100 برس سے زیادہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ میں اب لڑکیاں بھی پہلوانی کے میدان میں
دین محمد پہلوان نے سنہ 1954 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
مزید پڑھیے: رستم زماں گاما پہلوان جسے موت کے سوا کوئی زیر نہیں کرسکا
لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور سے تعلق رکھنے والے دین محمد پہلوان نے پاکستان کی طرف سے منیلا میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا اور ٹائٹل جیتنے کے لیے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔
دین محمد پہلوان نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین گیمز ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل دین محمد پہلوان