کراچی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی، فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر چار منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے سعودی عرب کی ایک اور ائیرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دی تھی۔

سی اے اے نے ’’ فلائی ادیل ‘‘ کو پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کی درخواست پر اجازت دے دی ہے۔

فلائی ادیل کو پاکستان کے لئے ہفتہ وار 11 فلائٹس کا سلاٹ سول ایوی ایشن نے منظور کیا ہے اور ائیرلائن جلد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ ڈی جی سی اے اے نے فلائی ادیل کو پاکستان کے لیےفضائی آپریشن کی اجازت دی۔
مزیدپڑھیں:گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے کو پاکستان کے سی اے اے

پڑھیں:

 پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

 پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی  پروازیں 8 اگست سے 11 اگست  تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔

پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے، عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک پر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری
  • لاہور کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح؛ بلٹ ٹرین شروع کرنے کی نوید
  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت
  • الحمداللہ، احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 کی تعمیر مکمل ہو گئی، مریم نواز
  • آپریشن سندور کی ناکامی، بھارت کے آپریشن مہادیو کے نام پر  دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
  • غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن نے امداد کی فضائی ترسیل شروع کردی
  • پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
  • پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان
  •  پی آئی اے کا اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان