پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات خاص قسم کے ہیں، تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے پاس اختیارات نہیں ہوتے، جوڈیشل کمیشن بااختیار ہوتا ہے، وہ کسی کو بھی بلا سکتا ہے، وہ تحقیقات کرسکتا ہے، عدالت کی طرح کارروائی کرسکتا ہے، چیئرمین کے پاس قانون کی طاقت ہوگی، پیپلز پارٹی نے اصولی مؤقف چھوڑتے ہوئے متنازع پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم ایک ہی صف میں کھڑے ہیں، دونوں جماعتیں ایک ہی اتحاد میں شامل ہیں، دونوں کا غیر قدرتی اتحاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے ورکرز ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنا اصولی مؤقف چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی ماضی میں پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ آزادی رائے کی سیاست کی ہے، پیپلز پارٹی کے متنازع پیکا ایکٹ کے لئے ووٹ دینے پر مجھے حیرت ہوئی ہے، اقتدار اور طاقت کے لئے سب اصول توڑ دیئے گئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ
پڑھیں:
سکھر: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ روہڑی انٹرچینج کے قریب ہو گا
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی آج سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب عوامی جلسہ منعقد کرے گی۔
پی پی پی کے سکھر میں عوامی جلسے کے لیے قومی شاہراہ روہڑی انٹرچینج کے قریب پنڈال سج گیا، جس میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں رکھی گئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے۔
حیدر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
جلسہ گاہ سے چند کلو میٹر دور دھرنے پر بیٹھی وکلاء برادری جلسے میں شرکت کی دعوت مسترد کر چکی ہے۔
پی پی پی رہنماء ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا آج کا جلسہ جشنِ سندھو کے نام سے ہو گا، ہم تو اب بھی کہیں گے کہ وکلاء ہمارے جلسے میں آئیں اور فتح کاجشن مل کر منائیں۔