سہ فریقی سیریز، آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سہ فریقی سیزیر کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
8 سے 14 فروری کے درمیان سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گئی۔
(تصویر: پی سی بی)
سیریز کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ڈیوڈ بون کو میچ ریفری اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں ذمہ داری نبھائیں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل پاکستان کے احسن رضا 14فروری کو فائنل میں رچرڈ النگورتھ کے ساتھ امپائرنگ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچ کہاں ہونگے۔۔۔؟ اعلان ہوگیا۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے دو دن کا وقت دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ براڈکاسٹرز کو دو وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔ پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔