پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے، گورنر مشہد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور:
ایران کے صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔
لاہور میں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر اور ایرانی گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جہاں سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر مشہد کو خوش آمدید کہتا ہوں، ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے اور آج چیمبرآف کامرس سمیت دیگر وفود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ میں نے حال ہی میں مشہد کا دورہ کیا ان کی خدمات دیکھیں اور میں نے ویزے کی فیس ختم کرنے کی درخواست کی، ہم آپس میں تجارت بڑھا کر 10 بلین تک لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تاجر دو ماہ میں دورہ کریں گے، زراعی آلات کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور ایران کے ساتھ گوشت کی تجارت دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے حوالے سے وزارت خارجہ میں مسائل حل کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے منصوبے کا آغاز کیا تھا، ایران کی طرف سے تو مکمل ہے ہمارے طرف سے تاخیر ہے۔
گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے 10 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر مشہد اور ایران نے کہا کہ
پڑھیں:
مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لئے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا " بھیس بدل کر" جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، مریضوں سے کیا کچھ پوچھا ۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
مزید :