فیکٹری میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس گئے، ایک جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف ٹاون میں قائم مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔شاہ لطیف ٹاون میں مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران لگنے والی آگ سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے سول اسپتال برنس وارڈ لایا گیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو لاعلم رکھا۔ اسپتال سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، تاہم، جھلسنے والوں میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے جس کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
فوٹو اے پی پیبارشوں سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث پنجاب میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 2 اموات ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق اور 611 زخمی ہوچکے، سب سے زیادہ پنجاب میں 139 افراد جاں بحق اور 477 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے ابتک بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 60 افراد جاں بحق، 74 زخمی، سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں سے گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 151 مکانات منہدم ہوئے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔